کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 37
وکردار، علم وعمل، انکساروتواضع اورسادگی کے باعث مرجع خلائق اوراسلاف کی یاد گارتھے۔ ان کے علمی وعملی کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ’’فتاوی علمائے اہل حدیث‘‘کی ترتیب وتدوین ہے۔ انھوں نے علمائے اہل حدیث کے فتاوی کو رسائل وجرائد،مطبوعہ وغیر مطبوعہ ،مسودات سے جمع کرنا شروع کیا اور ان فتاوی کے چودہ حصے مرتب کرکے انھیں اپنی زندگی میں ہی ٩جلدوں میں شائع کردیا تھا۔ ان کی زندگی وفاکرتی توفتاوی علمائے اہل حدیث شاہکار تصورہوتا۔فتاوی علمائے اہل حدیث میں کتاب الطہارۃ ،کتاب الصلوۃ ،کتاب الجنائز،کتاب الحج،کتاب الصوم،کتاب الزکوۃ،کتاب الایمان،کتاب الاعتصام بالسنہ والاجتناب عن البدعہ،کتاب العلم،کتاب الضحایاوالعقیقہ اورکتاب البیوع پر علمائے اہل حدیث کے مفصل فتاوی درج ہیں۔جومولانا علی محمد سعیدی صاحب کی بہت بڑی خدمت ہے ۔اس فتاوی کی پہلی جلد ١٩٧٢ءمیں شائع ہوئی اورنویں جلد١٩٨٧ءمیں طباعت سے آراستہ ہوئی۔مولانا علی محمد سعیدی نے ٦جولائی ١٩٨٧ءکو خانیوال میں وفات پائی۔
١٥۔۔۔۔۔۔فتاوی رفیقہ
مولانا محمد رفیق پسروری رحمہ اللہ جماعت اہل حدیث کے غیورعالم دین تھے۔ ان کی فکروعمل کا دائرہ عمل بالحدیث کا فروغ اورمسلک اہل حدیث کی اشاعت تھا۔ انھوں نے مسلک اہل حدیث کی تائید میں کئی علمی وتحقیقی کتب تصنیف کیں اورمخالفین کے اعتراضات کے قرآن وحدیث کی روشنی میں مسکت جواب دے کرنیک نام ہوئے۔مولانا محمد رفیق پسروری کے فتاوی چارالگ الگ حصوں پر مشتمل ہیں۔جو انھوں نے اپنے قائم کردہ مکتبہ اہل حدیث پسرورکی طرف سے شائع کیے تھے۔ان فتاوی میں توحید وسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کی تردیداورغیر شرعی رسوم وعقائد کی کھل کر نکیرکی گئی ہے۔اس کے علاہ دیگر بھی بہت سے مسائل پرفتاوی موجود ہیں۔مولاناچونکہ مناظرانہ ذہن کے حامل تھے اس لیے ان کے فتاوی میں بھی مناظرانہ رنگ دکھائی دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس فتاوی میں اہل حدیث کے امتیازی مسائل