کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 360
تویہ بھی صحیح نہیں کیونکہ یہ دورکعتیں وترکے ساتھ نہیں، اس لیے یہ ساری رکعات وترہوگئیں ملاحظہ فرمایئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی یہ حدیث جومسلم کی جلداول میں مذکورہے یہ طویل حدیث ہے جو سعدبن ہشام سےمروی ہے جس میں ہے کہ:
((قال قلت ياام المومنين انبئي عن وتررسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فقالت كنانعدله سواكه وطهوره فيبعثه اللّٰه مايشاء ان يبعثه من الليل فيتسوك يتوضا ويصلي تسع ركعات لايجلس فيها الا في الثامنه: فيذكراللّٰه ويحمده ويدعوه ثم ينهض ولايسلم ثم يقول فيصلي التاسعه ثم يقعدفيذكراللّٰه ويحمده ويدعوه ثم يسلم تسليما يسمعنا ثم يصلي ركعتين بعد ما يسلم وهوقاعد فتلك احدي عشرة ركعة يابني فلمااسن نبي اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم واخذه اللحم اوتربسبع و صنع في الركعتين مثل ضيعه الاول فتلك تسع ركعات.)) [1]
اس صحيح حديث سے واضح ہوگیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے ان دورکعتوں کووتر کےساتھ ہی معلق سمجھا اورقرارديا اس لیےتوفرمایاکہ((فتلك احدي عشرة ركعت))اور((فتلك تسع))اوریہ بالکل واضح ہے اب ہم حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہاکے فہم پر اعتبارکریں یامولاناحصاروی کے فہم پر؟ یہ اہل انصاف خودفیصلہ کریں۔
پھرمولاناحصاروی صاحب قسط٩تنظیم اہلحدیث مجریہ ٦ربيع الاول صفحہ٦کالم اول میں لکھتے ہیں۔
’’(حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت) ابوداؤدطیالسی جلداول ص١٩میں حدیث ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرتے ہیں۔ ‘‘
[1] صحيح مسلم’كتاب الصلوة’باب جامع صلوة الليل ومن ناح عنه اومرض’رقم الحديث:١٧٤٩.