کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 32
تفصیل معلوم نہیں ہوسکی کہ یہ کام کہاں تک پہنچا۔ اس مجموعہ میں عربی، فارسی اوراردومیں فتاوی ہیں۔ عقائد سے متعلق سوالات کے جوابات خالص سلفی نقطہ نظرسےاوربڑی تفصیل کے ساتھ دئیےگئے ہیں۔صفات الٰہی کے باب میں خاص طورپرغزنوی علماء نے مسلک سلف کو بڑے مدلل اندازمیں پیش کیا ہے ۔فروعی مسائل میں بھی وہ ہمیشہ عمل بالکتاب والسنہ کےداعی رہے۔ ان تمام خصوصیات کا اندازہ فتاوی کے اس مجموعے سےبخوبی لگایاجاسکتا ہے۔ امام عبدالجبارغزنوی١٢٦٨ھ میں پیداہوئے اورانھوں نے ١٣٣١ھ کو وفات پائی۔ ٨فتاوی ثنائیہ شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ برصغیر پاک وہند جامع الصفات علمی شخصیت تھے۔اللہ تعالی نے ان کو بے پناہ خوبیوں اورمحاسن سے نواز رکھا تھا۔وہ دین کے داعی بھی تھے اورمفسر قرآن بھی ،متکلم بھی تھے اورمصنف بھی ،مناظر بھی تھے اورصحافی بھی، ان کی اسلامی اورمسلکی خدمات کا دائرہ اس خطہ ارض میں دوردوررتک پھیلا دکھائی دیتا ہے۔بیسویں صدی عیسوی میں انھوں نے اسلام کے دفاع اورمحافظت کے لیے مختلف مذاہب کے خلاف اپنی تمام قوتیں صرف کردیں۔ وہ نہایت ذہین اورحاضر جواب عالم دین تھے،اللہ تبارک وتعالی نے ان کو تفقہ فی الدین کا حظ وافر عطا کیا تھا۔فقہ اورفقہی مسائل میں ان کو بڑاادراک حاصل تھا۔ انھوں نے اپنے اخبار’’اہل حدیث‘‘میں فقہ وفتاوی کے لیےمستقل صفحات مختص کررکھے تھے۔پورے برصغیر سے جہاں جہاں اردوزبان پڑھی اوربولی جاتی تھی لوگ دینی مسائل کے حل کے لیے انھیں خطوط لکھتے اورمولانا ثناء اللہ صاحب باقاعدہ فتوی جاری کرتے۔ مولانا ثناءاللہ امرتسری رحمہ اللہ کے اخباراہل حدیث میں شائع ہونے والے چوالیس سالہ فتاوی کا انتخاب ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا محمد داودرازدوہلوی رحمہ اللہ نے(وفات دسمبر١٩٨١ء)نے محنت شاقہ سے مرتب کرکے’’فتاوی ثنائیہ‘‘کے نام سے دوجلدوں