کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 30
ساتھ دےدیے گئے ہیں۔ فتاوی کے شروع میں محمد عزیزصاحب کاایک جامع مقدمہ ہے اس میں فتاوی کی تاریخ اوربرصغیر میں اہل حدیث کا تعارف کروایاگیا ہے۔بیش نگاہ’’فتاوی شمس الحق ڈیانوی‘‘١٩٩٤ءمیں جماعت غرباء اوراہل حدیث پاکستان کی علمی دانش گاہ جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی کی طرف سے شائع کیا گیا تھا۔اس کے صفحات کی تعداد٤٦٦ہے۔ ٥فتاوی سعیدیہ مولانامحمد سعید بنارسی رحمہ اللہ جماعت اہل حدیث کے عظیم المرتبت عالم دین تھے۔انھوں نے مسلک اہل حدیث کی اشاعت کو اپنے اوپر فرض قراردےلیاتھا۔وہ ہندومذہب سےتائب ہوکرمشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔قبول اسلام کے بعد انھوں نے اپنی دینی تعلیم مکمل کی اوراشاعت دین کےلیے سرگرم ہوگئے۔بنارس میں انھوں نے’’سعید المطابع‘‘کے نام سےمطبع قائم کیا اورتوحید وسنت کی تائید میں بہت سی کتابیں شائع کیں اورساتھ ہی ‘‘نصرالسنہ’’کے نام سے اخباربھی جاری کیا۔اس کے علاوہ مولانا محمد سعید بنارس نے درس وتدریس کےلیے بنارس میں’’مدرسہ سعیدیہ‘‘قائم کیا، جس کسی نے اسلام اورمسلک اہل حدیث پر اعتراض کیا توانھوں نے تحریری صورت میں نہایت محققانہ جواب دیا،مخالفین سے مناظرے اورمباحثے بھی کیے اوروعظ وخطابت کے ذریعے بھی انھوں نے دینی خدمات انجام دیں۔انھوں نے چھوٹے بڑے کئی رسائل بھی لکھے ۔ان کے فتاوی کا ایک مختصر مجموعہ جو کہ ٢٤صفحات پرمشتمل ہے’’مدرسہ سعیدیہ‘‘کے نام سے چھپااوریہ فتاوی متعدداختلافی مسائل کے جوابات پرمشتمل ہے۔مولانا محمد سعید بنارسی نے ٢٧نومبر١٩۰٤ءکو وفات پائی۔ ٦فتاوی مولاناعبداللہ غازی پوری مولاناحافظ عبداللہ غازی پوری رحمہ اللہ اتباع سنت،تقوی،زہدوورع،تبحرعلم،وسعت