کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 285
جواب کافی طویل ہوگیا ہے لیکن کیا کریں اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت بھی نہیں تھی امید ہے کہ آپ ا س کو غوراورانصاف سے پڑھیں گے توحق بات آسانی سے آپ کو معلوم ہوجائے گی۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب۔
ارسال الیدین یا قبض الیدین
سوال:رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے چاہئیں یا نہیں، جیسا کہ اہل علم باندھتے ہیں اور اگرنہیں توپھرحدیث تحریرفرمائیں؟اوراس کے متعلق اگرآپ نے کوئی کتاب لکھی ہوتوبھیج دیں تاکہ تسلی ہوسکے؟
الجواب بعون الوھاب:میری تحقیق یہی ہے کہ رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑدینا چاہیئے باندھنانہیں چاہیئے۔اس مسئلہ میں راقم الحروف نے ایک سندھی زبان میں ضخیم کتاب لکھی تھی بعد میں چنداحباب کے کہنے پر اردوزبان میں بھی ایک رسالہ مختصر بنام’’نيل الاماني وحصول الامال‘‘لکھااس پر بھائی صاحب جناب سیدبدیع الدین شاہ رحمہ اللہ نے تنقید فرمائی میں نے پھراس کاجواب لکھا جوحال ہی میں کراچی سے طبع ہوا ہے، میں یہ دونوں کتابیں ارسال کررہاہوں، آپ گہری نظرسےمطالعہ کرکے ان کے متعلق اپنے چندتاثرات ضرورلکھ بھیجیں۔
ربنا ولک الحمد بلند آوازسے یا آہستہ
سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تومقتدیوں کو’’ربناولك الحمد حمداكثيراطيبا مباركافيه‘‘بآوازبلندکہنامستحب وافضل ہے یا آہستہ کہنا بہتر ہے؟عام طورپراہلحدیث اس حدیث سےاستدلال کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمبارک میں ایک صحابی نے سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کےپیچھےبلندآوازسےمذکورہ الفاظ کہے تونمازکے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم