کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 272
اس لیے کلمہ حق کہہ نہ سکے؟حالانکہ حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کو تو ایک عورت بھی حق کا کلمہ کہہ دیتی تھی۔یہ سب باتیں ادل دلیل نہیں اس بات پریہ واقعہ منکرہ وموضوعہ ہے۔یہ تھے وہ مشہوردلائل جو آج کل کے اہلحدیث پیش کرتے رہتے ہیں اس لیے اس جگہ صرف ان کے ذکرپراکتفاکی ہے ورنہ روایات اوربھی ہیں جوسب کی سب اپنی کتاب تحصیل المعلاۃ میں ذکرکی ہیں اورسبحانہ و تعالیٰ کے فضل وتوفیق سے ان پر بالاستیفاءکلام کیا ہے،ایک منصف مزاج کے لیے ان شاء اللہ اس کا مطالعہ شرح صدر کا باعث ہوگا۔ رکوع کی رکعت سوال:کوئی آدمی نمازمیں اس وقت شامل ہوتا ہے جب امام رکوع میں جاچکا ہوتا ہے تو اب اس مقتدی کے رکوع میں آنے سے وہ رکعت ہوئی یا نہیں؟جماعت غرباءاہلحدیث والے اس بات پرزوردے رہے ہیں کہ رکوع میں شامل ہونے سے رکعت ہوجاتی ہے اس طرح دوسرے علماء اہل حدیث بھی مثلاً مولانامحمد جوناگڑھی،مولانامحمدبن عبداللہ غزنوی رحمہم اللہ قائل ہیں لہٰذا تحقیق مطلوب ہے کہ اس مسئلہ میں اصل تحقیق کیا ہے؟بینواتوجروا! الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہئے کہ اس مسئلہ میں سلف سےلےکرخلف تک اختلاف رہا ہے مگراس مسئلہ میں صحیح بات جس میں کوئی غبارنہیں اورجس کی تردیدکاکوئی خوف وخطر نہیں وہ یہ ہے کہ رکوع میں شامل ہونے سے رکعت نہ ہوئی، یعنی وہ رکعت دوبارہ پڑھنی پڑے گی اس سے پہلے کہ میں اس مسئلہ کے بارے میں تحقیق پیش کروں عرض کرنامناسب سمجھتا ہوں کہ کسی بھی بات یا مسئلہ کے حق سمجھنے کا معیارصرف دلیل ہی ہے جوکتاب اللہ وسنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوحق کو شخصیتوں سےیا مخصوص لوگوں سے نہیں سمجھاجاتایعنی یہ بات صحیح نہیں کہ چونکہ اس مسئلہ میں ایسے علماء کی یہ رائے ہے یا وہ اس پرعامل ہیں اس لیے بس یہ مسئلہ ایساہی ہے کیونکہ یہ قصہ ہی الٹا ہوا۔ یعنی حق کو شخصیتوں سے دیکھاجاتاہے،حالانکہ اصل بات اس طرح ہے کہ خودشخصیتوں