کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 234
حقیقت ایمان
سوال:ایمان بڑھتااورکم ہوتاہے یا نہیں؟بینوابالدلیل توجروا؟
الجواب بعون الوھاب:اعمال صالحہ اورپختہ یقین کی وجہ سے ایمان بڑھتا ہے اوربدعملی اورکم یقینی کی وجہ سے کم ہوجاتا ہے اس کا ثبوت قرآن وحدیث میں کئی جگہوں پر ہے جس طرح اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ فَزَادَتْهُمْ إِيمَـٰنًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ﴿١٢٤﴾ (التوبة:١٢٤)
﴿وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُهُۥ زَادَتْهُمْ إِيمَـٰنًا ﴿٢﴾ (الانفال٢)
اورظاہر ہے کہ جوچیز بڑھتی ہے وہ لازمی اوریقینی طورپرکم بھی ہوسکتی ہے جب قرآن سے زیادتی ایمان کا ثبوت ملاتواس کی مخالف یہ بات ہوئی کہ ایمان ناقص یاکم بھی ہوا۔یہ ایسی واضح حقیقت ہے جس کا سوائے کم عقل کے کوئی بھی انکارنہیں کرسکتا، و اللّٰہ اعلم بالصواب
اس سلسلہ میں صحیح بخاری کی کتاب الایمان کو مطالعہ میں لاناانتہائی مفید ثابت ہوگا۔ و اللّٰہ اعلم
حیات انبیاءعلیہم السلام
سوال:کیا انبیاء کرام علیہم السلام قبروں میں زندہ ہیں،اگرزندہ ہیں توان کی زندگی کی حقیقت کتب شرع میں ہے یا نہیں،نیزحدیث((الانبياء احياء في قبورهم.))بیہقی کاکیامطلب ہے؟
الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہیئے کہ سوال میں مذکورہ حدیث (الانبیاءاحیاء)کوبیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے رسالہ بنام حیاۃ الانبیاءمیں تین اسنادکے ساتھ مرفوعاً اورایک سند کے ساتھ موقوفاً ذکرکیا ہے اورچاروں طریق سیدنا انس رضی اللہ عنہ کےپاس جاکرختم ہوجاتے