کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 225
اس لیے کہ وہ جانتے ہیں کہ قرآن کریم کا مقابلہ انسانی طاقت سے ماوراء ہے ،یہی معجزہ رہتی دنیا تک ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک عظیم الشان ثبوت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت دنیا کی یہ حالت تھی کہ پوری دنیا میں تقریباً(ماسوائےامریکا)لوگوں کے ایک دوسرے سے روابط قائم تھے گزرے ہوئے نبیوں کی طرح ہردنیا کاخطہ اورعلاقہ الگ تھلگ نہیں تھا،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت پوری دنیا ایک گھر کی مانند بنی ہوئی تھی اس وقت سے لے کر آج تک پوری دنیا کے علاقے ایک دوسرے کےبالکل قریب آتے رہے اورآج دنیا کی کیا حالت ہے کہ جو بالکل ایک گھر کی مثل بن چکی ہےاورپوری دنیا کا احوال ایک ہی وقت میں انسان اپنے گھربیٹھے بیٹھے معلوم کرسکتا ہے اورسن سکتا ہے ۔ لہٰذا ایک ہی گھر کے لیے سربراہ یا نبی بھی ایک ہی ہونا چاہیئے نہ کہ زیادہ کیونکہ دنیا کی موجودہ حالت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سےشروع ہوئی ہے جس کا تقاضا ہے کہ دنیا کا مرشد،ہادی،رہنمااورپیغمبرایک ہی ہونا چاہیئے تاکہ ساری دنیا ایک ہی برادری کے دھاگے میں بندھی ہوئی ہے۔ ہر ملک کے جداجدانبی نہ ہوں کیونکہ یہ نمونہ عالمی برادری کے منافی ہے اورافتراش انتشارکی علامت ہے ،بہرحال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ کے وقت ساری دنیا اپنی زبان حال سے یہ تقاضا کررہی تھی کہ ہماراپیشوا لیڈر اوربشیرونذیر ایک ہی ہونا چاہئے،یہی وجہ ہے کہ مالک الملک جو کہ عالم الغیب ہے،انسانیت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اوران کی زبان حال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ایک عظیم الشان نبی مبعوث کیاجوایسی کتاب کے ساتھ آیاجورہتی دنیاتک معجزہ ہے اورتمام انسانوں کی ضرورتوں کو پوراکرنے والی ہے ۔آنے والےمسائل کا حل بھی اس میں موجود ہے اورملتا رہے گااوراسی کلام پاک اوراس کے لانے والےعظیم الشان پیغمبر علیہ السلام نے پوری دنیا کو یہ شاندارتصور(Grand-Conception)عطافرمایاکہ یہ پوری دنیا اوراس کے باشندے ایک ہی عالم برداری کے اجزاء یا افرادہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی بھری مجلس میں یہ واشگاف اعلان فرمایاکہ کسی عربی کو عجمی (غیر عربی)پر محض اس وجہ سے فضیلت نہیں ہے کہ وہ عربی ہے ،کسی