کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 223
طریقہ اختیارکرنےوالےکوملک کاسربراہ ہوناچاہئے۔واللّٰه اعلم بالصواب!
رسول کاہم زبان ہونا
سوال:جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ نےہرنبی کواس کی قوم کی زبان میں بھیجاتوحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوپوری دنیاکےلیےکیوں مبعوث کیاگیا،حالانکہ ان کی زبان عربی تھی۔لہٰذآپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف عالم عرب کےلیےنبی ہوتے،سندھیوں کےلیےکوئی سندھی اورانگریزوں کےلیےکوئی انگریزرسول بن کرآتے۔وغیرہ وغیرہ؟
الجواب بعون الوھاب:قرآن کریم میں واضح ہےکہ:
﴿وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِۦ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ﴾ (ابراهيم:٤)
’’یعنی نہیں بھیجاہم نےکوئی بھی رسول مگراس کی قوم کی زبان کےساتھ تاکہ ان پربیان کرے۔‘‘
اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ نےہرملک اورہرقوم میں کوئی نہ کوئی نبی بھیجاہے۔جیسےاللہ تعالیٰ فرماتےہیں:
﴿وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ﴾ (الرعد:٧)
’’یعنی ہرقوم کےلیےکوئی نہ کوئی ہادی’’پیغمبر‘‘تھا۔‘‘
دوسری جگہ فرمایا:
﴿وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌۭ ﴾ (فاطر:٢٤)
’’یعنی ہرامت میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سےکوئی نہ کوئی ڈرانےوالاگزرچکاہے۔‘‘
لہٰذاسرزمین سندھ اورانگریزوں کےملک میں اوردوسرےسارےممالک یاخطہ میں کوئی نہ کوئی آتارہاہےلیکن قرآن کریم میں کسی بھی جگہ پراس طرح نہیں ہےکہ میں ہمیشہ