کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 209
ناداروں کی اعانت کرتاہےیانہیں،خیرکی ضرورتوں میں انفاق سےحصہ لیتاہےیانہیں،پھراعتراض کس چیزکاہے؟اس طرح سےہرانسان دوسرےکی طرف محتاج ہے۔ایک دوسرےکےتعاون کاضرورت مندہے،اورنہ ان عقل کےدشمنوں کےخیال کے مطابق دنیاسےباہمی تعاون کاباب ہی ختم ہوجائےگا۔دوسرےکوچاہنےوالاکوئی بھی نہ رہےگا۔ایسابےہودہ سوال توہرکوئی کرسکتاہے۔کوئی بیوقوف تواس طرح بھی کہہ سکتاہےکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نےبیماراورتندرست پیداکیےسارےصحت مندکیوں نہ پیداکیے،سارےمردیاساری عورتیں کیوں نہ پیداکیں،سارےگورےکیوں نہ پیداکیے؟سب کوہمیشہ کےلیےکیوں نہیں پیداکیاوغیرہ وغیرہ۔لیکن ہرکوئی سمجھتاہےکہ اس قسم کےسوالات فضول اوربےہودہ ہیں،درحقیقت اس اختلاف کاہی نتیجہ ہےکہ دنیانہایت ہی دلکش ہوئی پڑی ہے
گلہائےرنگ رنگ سےہےرونق چمن
اس جہاں کوہےزیب اختلاف سے
ورنہ ان کےخیال کےموجب پوری یکسانیت ہوتی ہےتودنیاایک منٹ بھی رہنےکےقابل نہ ہوتی،لیکن سمجھ میں آتاہےکہ ان لوگوں کااصل مقصدیہی ہےکہ نعوذباللہ اللہ ہےہی نہیں۔تبھی توانسان سارےکام اپنی مرضی سےکرتاہےیہ فرق اورامتیازات خوداس نےایجادکیےہیں۔لہٰذاان کےساتھ سب سےپہلےاللہ تعالیٰ کےوجودپربحث کی جائے،پھراگروہ اللہ کےوجودکےاقراری ہوجاتےہیں تودوسرےسوالات بھی حل ہوجائیں گے۔ورنہ ان کےساتھ گفتگوکرنابیکارہے۔واللّٰه اعلم
كل مولود
سوال:کوئی بچہ مسلمان کےگھرمیں توکوئی ہندوکےگھرمیں پیداہوتاہےتوپھرنتیجہ پراعتراض کیوں؟
الجواب بعون الوھاب:حقیقت میں اس سوال کاجواب تقدیروالےسوال کے