کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 204
روح کی واپسی
سوال:اعادۃروح کاعقیدہ قرآن وحدیث کےمطابق ہےیامخالف اورکیایہ عقیدہ رکھناشرک ہے،اورقرآن پاک کی آیت کےخلاف تونہیں؟
الجواب بعون الوھاب:قبرمیں سوال وجواب کےلیےروح کےاعادہ کاعقیدہ صحیح حدیث سےجوصحیح مسلم وامام احمدکےمسندوغیرہ میں صحیح سندوں سےثابت ہےلہٰذایہ عقیدہ شرک کیسا؟اوریہ عقیدہ قرآن کریم کی کسی آیت کےخلاف نہیں کیونکہ یہ اعادہ عالم برزخ میں ہےجس کےاحکام اس دنیوی عالم سےبالکلیہ مختلف ہیں،ان کےاحکام کودنیاوی باتوں پرقیاس نہیں کیاجاسکتایہ اعادہ دنیوی ہوتاتواس کےمتعلق کچھ نہ کچھ زبان کھولنےکی گنجائش ہوتی لیکن جب یہ بات ہی عالم برزخ کی ہےاوریہ عالم بالکل علیحدہ عالم ہے،لہٰذااس سےکوئی استحالٰہ لازم نہیں آتاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اورجمہورسلف صالحین کایہی عقیدہ ہےاس سےانکاریاتومعتزلہ نےکیاہےیاآج کل کےکچھ ملحدیامدعی اجتہاد۔اللہ تعالیٰ گمراہی سےپناہ میں رکھے۔آمین و اللّٰہ اعلم
نظرکالگنا
سوال:نظربدلگتی ہےیانہیں تفصیل کےساتھ جواب دیں؟بینواتوجروا
الجواب بعون الوھاب:نظربالکل لگتی ہےاس کےمتعلق احادیث صحیحہ کےاندرموجودہےجوکہ صحاح ستہ اورمشکوٰۃوغیرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےدورکاایک واقعہ بھی بیان ہےکہ ایک آدمی کوکسی غیرمسلم آدمی کی نظربدلگی اوراس کوبہت تکلیف ہوئی،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نےان کوحکم فرمایاکہ غسل کرکےاس کاپانی دےدےپھراس پانی سےاس نظروالےآدمی کونہلایاگیا۔نفع ونقصان بلاشبہ اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہےلیکن اس کوشرک سمجھناغلط ہے۔اصل حقیقت پرپوری طرح غورنہیں کیاگیاہےبات دراصل یہ ہےکہ یہ دنیاعالم اسباب ہےجہاں