کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 20
بہرحال اس مجموعہ فتاوی میں جن احباب کرام نے معاونت فرمائی اورخاص طورپرحافظ ثناء اللہ صاحب فاضل جامعہ بحرالعلوم میرپورخاص کہ جنھوں نے اپنی نگرانی میں کتاب کی تمام بنیادی چیزوں کو مدنظر رکھا اورآپ تک پہنچایا۔اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطافرمائے۔بالخصوص مکتبہ نعمانیہ کے روح رواں محترم محمد ضیاءالحق نعمانی صاحب جنھوں نے کتاب کی خوبصورت طباعت میں جزبہ ایمانی،اخلاص اورمحبت کا ثبوت دیاوہ لائق تحسین ہے۔ تاہم اگر کتاب میں بشری تقاضوں کے تحت اگرقارئین کرام کو ئی لغزش پائیں تواس کی نشاندہی فرمائیں تاکہ آئندہ اشاعت میں اسے درست کرکے شایع کیا جائے۔ ان شاءاللہ اللہ تعالی اس مجموعے کو صوری ومعنوی خصائص کا آئینہ داربنائے اورعامۃ المسلمین کو اس سے استفادہ کرنے کا اورہم سب کو جادہ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطافرمائےاورہمارےممدوح شاہ صاحب کو اعلی علیین میں بلندمقام عطافرمائےاوران کے درجات کو بلند کرے۔آمین والسلام العبد المذنب مولابخش محمدی(شعبہ اسلامیات) گورنمنٹ ڈگری کالج،مٹھی ضلع تھرپارکرسندھ