کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 19
صاحب کی سب تحریریں سدابہارگلدستہ کسی صورت میں کم نہیں جن میں گلہائے رنگ رنگ سجے ہیں اورہر پھول کی جدامسحورکن خوشبو ذہن وفکر کو معطر کیے دیتی ہے۔ شاہ صاحب کے عالی علمی نادرخطوط کا بھی ایک قیمتی حصہ محفوظ کیے ہوئے ہوں۔ان تحریروں میں درد بھی ہے اورسوز قلب بھی ہے۔دلکشی اوردلآویزی بھی توشورش قلب بھی نمایاں نظر آتا ہے۔ایسے خطوط سینکڑوں صفحات پر مشتمل ہیں۔ دردوغم کتنے کیے جمع تودیوان کیا (میر) ان فتاوے پر تبصرہ تواہل نظرہی کرسکتے ہیں تاہم ناقص نگاہ میں فتوی دینا بےحدنازک اوراہم کا م ہے جس میں معمولی لغزش،بےجارعایت اورآزادی سے بے حد دینی قباحتوں کا اندیشہ رہتا ہے۔جواز اباحت کی حدودسےتجاوزکرکےمعصیت اورحرمت تک جاپہنچنے کا خوف دامن گیررہتا ہے۔فتوی کے لیے تفقہ فی الدین،علم راسخ،تعمیق نظر،بے حداحتیاط اورخوف خدادامن گیر ہوناازحدضروری ہے۔اس جولان گاہ میں داخل ہونے سے قبل قرآن سنت،رجال،فقہ،اصول فقہ تفسیر،اصول تفسیرغرضیکہ علوم شرعیہ معقولات ومنقولات پر فاضلانہ نگاہ ہو۔ اللہ تعالی کی بے انتہا نوازشیں کہ اس نے علمائے حدیث کو اس اعزازسےسرفرازفرمایاہے۔ان کے ہاں ظن ،تخمین ،شخصی آراءوافکار،تقلیدجامدپرمبنی فتاوے نہیں دیے جاتے بلکہ حقیقی کتاب وسنت کی روح کے مطابق فتاوے صادرکیے جاتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمارےاکابرین امت کے فتاوے ا س بات کا بین ثبوت ہیں۔زیرنظرمجموعہ فتاوے میں شاہ صاحب نے بھی امکانی حد تک محققانہ اندازمیں ایسے جوابات عنایت فرمائے جس میں متقدمین ومتاخرین کی آراء بھی شامل ہیں۔جن سے جہاں علمائے عظام استفادہ کرسکتے ہیں وہاں پرجدید مفکرین اورمتلاشیان حق بھی حق کی بات سمجھ سکتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے استادمحترم کوجنت الفردوس کے لیے یہ توشہ آخرت بنائے۔آمین