کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 185
کام صادرہوں گے،حالانکہ کوئی بھی انسان کوئی چیز یا مشین وغیرہ ایجادکرتا ہے تواس کویہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ یہ چیز کس کام کی ہے اس سے کیا فائدے اورکیا نقصانات ہوں گے ،مگر اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ نہایت بدترین اورگھٹیاتصورہے کہ اس کوکوئی پتہ ہی نہ تھا۔(فیاللعجب) اس تھوڑی سی حقیقت پر نظر ڈالوگے توزیادہ الجھن اورخسارے سے بچاوہوجائے گا۔ اس سوال کا جواب زیادہ لمباہوگیا ہے ،لیکن کیا کریں میرے خیال میں اتنی تفصیل میں جائے بغیرسوال کا جواب شاید سمجھ میں نہ آتا۔بہرکیف سوال کا جواب آپ کے سامنے ہے اگر ٹھیک ہے ،تویہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مہربانی ہے جس نے مجھے اس کا علم دیا اوراس کے لکھنے کی توفیق دی اوراگرخدانخواستہ صحیح نہیں ہے تویہ میرے نفس کی نادانی اورقلم کی کمزوری ہے۔(اللھم اھدنا الصراط المستقیم) کیا جہنم خالی کردی جائے گی؟ سوال:ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بڑی وسیع ہے اورشفاعت بھی لازمی امر ہے اوربالآخر اللہ تعالیٰ اپنے رحم وکرم کے ساتھ جنت کوبھر کرجہنم کو خالی فرمادے گا اورجہنم کو بند کردیا جائے گانیز قیامت کے دن شرابی اورزانی وغیرہ کی شفاعت بھی ہوگی کیا یہ درست ہے؟ الجواب بعون الوھاب:جہنم کے متعلق سلف وخلف کا اختلاف ہے کہ وہ ہمیشہ رہےگی یا بالآخرختم ہوجائے گی یعنی بہت طویل عرصہ کے بعد بالآخر بندکردی جائے گی اورپھرسب کے سب جنت میں چلے جائیں گے لیکن کتاب وسنت کے نصوص سے اس بندہ حقیر راقم الحروف کو یہی بات اوران علماء کا موقف صحیح نظرآتا ہےجو یہ کہتے ہیں کہ جہنم بھی ہمیشہ رہےگی ویسے اللہ تعالیٰ مالک ہے اگر کافر کوبھی معاف کردے توہمیں پوچھنے کا کوئی حق نہیں وہ مالک العلام ہے اورحکیم وحلیم ہے اس کا کوئی بھی حکم حکمتوں سے خالی نہیں ہمیں کیا حق حاصل ہے کہ اس کے کسی کام پر صرف کوئی سوال ہی کریں مگر احادیث وآیات یہی بتاتی ہیں کہ کافر