کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 167
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تمہاری یہ دنیا والی آگ جہنم کی آگ کا ستروں حصہ ہے۔[1]
یعنی جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے اونہتر درجے زیادہ گرم ہے پھر جب اس دنیا کی آگ میں آدمی ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتا توپھر اس آگ میں جواونہترمرتبہ زیادہ گرم ہے کس طرح رہ سکتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں کے سبب اس میں داخل ہوگا اگرچہ اس میں رہنے کی مدت کتنی کم کیوں نہ ہو؟اس لیے نفس کو دھوکے میں رہنے نہ دیا جائے بلکہ اس زندگی میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں پر پشیمان ہوکر پکی وسچی توبہ کرکے اعمال صالحہ کے ذریعےاپنی اصلاح کی جائے تاکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اسے نواز دے اوراپنی مغفرت میں اسے داخل کردے اوربغیر کسی عذاب کے اسے جنت میں داخل کردے۔ و اللّٰہ اعلم !
عمل میں تقدیر کا عمل
سوال:تقدیرکیا ہے؟اورانسان جو کچھ کررہا ہے اچھا یا براکیا وہ مشیت الٰہی کے تحت کررہا ہے؟
الجواب بعون الوھاب:اللہ کی قسم اگر یہ سوال ملحدوں یعنی دین اسلام کے دشمنوں کی طرف سے نہ ہوتا تواپنے قلم کو ہرگز حرکت میں نہ لاتا،کیونکہ اس مسئلہ میں بے جاغوروخوض کرنامومن کے لیے بےحد نقصان دہ ہے،لیکن دین اسلام کے دشمنوں کی سازش اورعوام کو گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی ناپاک کوشش کو مدنظر رکھ کراس موضوع پر قلم اٹھاتا ہوں اوراللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعاکرتا ہوں کہ وہ مجھے حق کا کلمہ کہنے کی توفیق عطافرمائے اورکلمہ حق تحریر کرنے کےلیے راہ آسان بنائے اوراپنے فضل سے میری ہرجگہ پر رہنمائی فرمائے۔اللہم آمین
کوئی بھی کام کرنا ہوتا ہے یا کوئی جگہ بنانی ہوتی ہے ،کوئی گاؤں یا شہر آبادکرنا ہوتا ہے یاکوئی کارخانہ وغیرہ جاری کرنا ہوتا ہے مطلب کہ کوئی بھی اسکیم بروئے کارلانی ہوتی ہے تواول ا س کا نقشہ ،اس کے اجزا،اس کے تمام پرزوں اوراس کے لوازمات اوران میں واقع
[1] صحيح بخاري:كتاب بدءالخلق’باب صفة الناروانهامخلوقة’رقم الحديث٢٣٦٥.