کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 108
میرے صحابہ رضی اللہ عنہم چاندکےمانندہیں
سوال:حدیث’’اصحابي كالنجوم‘‘کی تحقیق مطلوب ہے؟
الجواب بعون الوھاب:علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق کے مطابق یہ روایت’’اصحابي كالنجوم۔۔۔۔۔۔الخ‘‘موضوع ہےاوران کی تحقیق صحیح بھی معلوم ہوتی ہے کیونکہ علامہ موصوف نے اس روایت کے جمیع طرق کو جمع کیا ہے۔کچھ طرق میں متروک ومجہول راوی ہیں اورکچھ میں کذاب ووضاع بھی اورجس روایت کی سند میں راوی کذاب اوروضاع ہواسے موضوع ہی کہا جائے گا۔مزید معلومات علامہ البانی رحمہ اللہ صاحب کی اصل کتاب کے مطالعہ کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔ و اللّٰہ اعلم
آگ سے پناہ
سوال((اللهم اجرني من النار))کی تحقیق مطلوب ہے؟
الجواب بعون الوھاب:((اللهم اجرني من النار))یہ دعا جس سند سے مروی ہے آپ نے وہ تولکھی ہے اوروہ واقعتا ًسنن ابی داؤدمیں ہے لیکن اس سے پہلے اس دعاکےمتعلق جو حدیث سنن ابی داؤدمیں ہے وہ آپ نے نہیں لکھی۔اس کی سند اس طرح ہے۔
((حدثنا اسحاق بن ابراهيم ابوالنضر الدمشقي نامحمد بن شعيب اخبرني ابو سعيد الفلسطيني عبدالرحمن بن حسان عن الحارث بن مسلم انه اخبره عن ابيه مسلم بن الحارث التميمي عن رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم الحديث))
یعنی صحابی کا صحیح نام مسلم بن الحارث ہے اوران کے فرزند کا نام حارث ہے کتب الرجال سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری، امام ابوحاتم الرازی، امام ابوزرعہ الرازی،امام ترمذی ،ابن قانع رحمہم اللہ وغیرہ من ائمہ الحدیث نے اسی کو ترجیح دی ہے نہ کہ مسلم بن الحارث