کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 102
میں گررہے ہیں۔اللہ تعالی سب مسلمانوں کو ہدایت نصیب فرمائیں۔آمین! چاند اورسورج کی جگہ سوال:سورج اورچاند آسمان پر ہیں یا اس سے اوپر ہیں تفصیل سےوضاحت کریں؟ الجواب بعون الوھاب:وباللہ التوفیق قرآن کریم کی بہت سی آیات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا والے آسمان میں ہیں۔مثلاً ﴿وَلَقَدْ زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِمَصَـٰبِيحَ﴾ (الملك:٥) ’’ہم نے آسمان دنیا کوچراغوں سے زینت والابنایا۔‘‘ ﴿إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ﴾ (الصافات:٦) ’’ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے بارونق بنادیا ہے۔‘‘ ان آیات میں صراحتاً بیان ہے کہ آسمان دنیا کو چراغوں سے مزین کیاگیا ہے اورایک جگہ اللہ نے فرمایا: ﴿وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَ‌اجًا﴾ (نوح:١٦) ’’اورسورج کو اللہ تعالیٰ نے چراغ بنایا۔‘‘ مطلب سورج بھی ان چراغوں میں سے ہے۔ جب اللہ نے یہ فرمایا کہ آسمانِ دنیا کوچراغوں سے مزین کیاگیا ہے توپھرسورج اورچاند ان چراغوں میں شامل ہوئے ۔ اوروہ بھی آسمان دنیا کی زینت ہوئے ۔باقی ایسی کوئی واضح آیت نہیں ہے جو راقم الحروف کی نظروں سے گزری ہو۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب! باقی آسمان کے متعلق قرآن یاحدیث میں ایسی کوئی آیت یا حدیث نہیں ہے جس میں بتایاگیا ہوکہ کہ کس سے بنے ہوئے ہیں یا ان کا مادہ کیا ہے؟لہذا اس کے متعلق جو بھی کہاجائے گا وہ صرف قیاس آرائی ہوگی ۔دراصل لغت کی کتابوں میں یہ صراحت ہے کہ ہر وہ چیز