کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 518
حرام یا حلال ہے؟
جواب۔دوران حمل بچے کو دودھ پلانے کے متعلق کسی ماہر ڈاکٹر کی رائے پر عمل کرنا چاہیے اگر تو وہ کہے کہ دوران حمل بچے کو دودھ پلانا حمل کے لیے نقصان دہ نہیں اور نہ ہی دودھ پینے والے بچے کی صحت پر اثر انداز ہو تا ہے تو دودھ پلانے میں کوئی حرج نہیں اور دودھ پلانا جائز ہے لیکن اگر دودھ پلانا حمل یا دودھ پینے والے بچے کے لیے نقصان دہ ہو تو آپ بچے کو دودھ نہ پلائیں۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
بڑی عمر کے آدمی کو دودھ پلانے سے حرمت کا حکم:۔
سوال۔اگر کوئی آدمی بیوی کا دودھ پی لے تو کیا وہ اس کی ماں بن جائے گی؟
جواب۔بڑے آدمی کو دودھ پلانے سے کچھ اثر نہیں ہوتا کیونکہ جو رضاعت مؤثر ہوتی ہے وہ دودھ چھڑانے سے پہلے(بچے کی)دوسال کی عمرکے اندر اندرپانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ دودھ پلانا ہے اور اگر بڑی عمر کے آدمی کو دودھ پلایا گیا ہو تو اس سے کچھ اثرنہیں ہو تا۔اس لیے اگر کوئی اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو وہ اس وجہ سے اس کا بیٹا نہیں بنے گا۔(شیخ ابن عثیمین)
شیخ صالح فوزان حفظہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ بڑے آدمی کو دودھ پلانے کا کیا حکم ہے؟اس مسئلے میں کیا راجح ہے؟تو ان کا جواب تھا۔
بڑے آدمی کو دودھ پلانے سے مراد ہے اس کو دودھ پلانے جس کی عمر دو سال سے اوپر ہو۔۔۔اس کا حکم یہ ہے کہ یہ جائز نہیں اور اگر ایسا ہو جائے تو جمہور علماء کے نزدیک اس سے حرمت ثابت نہیں ہو تی اور ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام سالم کا قصہ ایک خاص واقعہ ہے اس کا کوئی عموم نہیں(واللہ اعلم)(شیخ صالح فوزان)
خالہ نے دوباردودھ پلایا ہے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی جائز ہے؟
سوال۔میں نے اپنی خالہ کی بیٹی سے منگنی کی اور جب شادی کا وقت قریب آیا تو خالہ کہنے لگی میں نے تجھے بچپن میں دوبار دودھ پلایا ہے لیکن پیٹ بھر کر نہیں تو کیا اب میں خالہ کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہوں؟