کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 503
محروم کردینا یا کسی ایک کو دوسرے پر فضیلت دینا حرام ہے الاکہ اس کا کوئی سبب ہو تو پھر درست ہے مثلاً اگر اولاد میں سے کوئی ایک بیماریا اندھا یا معذور ہو یا اس کا گھرانہ بڑا ہو یا وہ طالب علم ہو وغیرہ تو ان وجوہات کی بنا پر اسے افضیلت دینے میں کوئی حرج نہیں۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے۔
اولاد میں سے کسی ایک کے لیے وقف کی تخصیص اگر کوئی ضرورت ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر یہ کام اس کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر کیا جارہا ہو تو میرے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔
اور شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے۔
حدیث اور آثار اولاد کے درمیان عدل کے وجوب پر دلالت کرتے ہیں پھر یہاں اس کی دوقسمیں ہیں۔
1۔ایک قسم تو وہ ہے جو اپنی بیماری اور صحت میں خرچہ کے محتاج ہوتے ہیں اس میں عدل یہ ہے کہ ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے اور کم اور زیادہ ضرورت مند کے درمیان کوئی فرق نہ کیا جائے۔
2۔ایک قسم وہ ہے جس میں ان کی ضروریات مشترک ہیں یعنی عطیہ اور خرچہ یا شادی میں تو اس قسم میں کمی و زیادتی کرنے کی حرمت میں کوئی شک نہیں۔
ان دونوں قسموں کے مابین ایک تیسری قسم بھی بنتی ہے۔
وہ یہ کہ ان میں سے کسی ایک کو ایسی ضرورت درپیش ہو جو عادتاً پیش نہیں آتی مثلاً کسی ایک کی طرف سے قرض کی ادائیگی جو اس کے ذمہ کسی جرم کی وجہ سے واجب تھی(یعنی کسی بھی جسمانی تکلیف دینے کی وجہ سے مالی سزا کی ادائیگی)یا اس کا مہر ادا کیا جائے اور بیوی کا خرچہ دیا جائے تو اس صورت میں کسی دوسرے کو واجبی طور پر دینے میں غور و فکر کی ضرورت ہے(ابھی تک اس کے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا)(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
اولاد کے ذمہ والدین کا خرچ کب واجب ہوتا ہے؟
سوال۔اولاد پر کب واجب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین پر خرچہ کریں؟
جواب۔ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ:
﴿وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا﴾
"اور آپ کا رب یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور والدین کے ساتھ احسان کرنا۔"[1]
[1] ۔[الاسراء : 23]