کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 444
ہوتا ہے حالانکہ وہ اس کے موافق ہے کہ بچے مسلمان ہوں اور اسلام کے مطابق زندگی بسر کریں۔اس کا کہنا ہے کہ وہ انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائے گی۔
وہ دین اسلام کے متعلق کچھ زیادہ تو انہیں جانتی لیکن یہ کہتی ہے کہ جب اسے حمل ہوگا وہ دین اسلام کا مطالعہ کرے گی میں اس معاملہ میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوں اور تین بار اس شادی کو ختم کرنے کی کوشش کر چکا ہوں۔لیکن ہر بار وہ رونا شروع کر دیتی ہے اور میرا دل اس کے متعلق نرم ہو جاتا ہے اور میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ اسے ایک اور موقع دوں۔وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے میرے خیال کے مطابق میں اس سے اولاد پیدا نہیں کرسکتا اور اگر میں اس سے اولاد پیدا نہیں کرتا تو وہ بہت زیادہ ناراض ہوگی اور ہم ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں گے یا تو اس وقت یا پھر مستقبل میں میری گزارش ہے کہ مجھے کوئی مشورہ دیں میں کیا کروں اور اگر میں اسے طلاق دیتا ہوں تو اس کے مجھ پر کیا حقوق ہیں؟
جواب۔اولاً ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ آپ دین اسلام پر پختگی سے قائم رہیں اور دینی شعائر نماز زکوۃ اور روزہ وغیرہ کی حفاظت کریں اور ان کی ادائیگی کرتے رہیں بیوی کے لیے آپ کو ایک نمونہ اور آئیڈل بن کر رہنا چاہیے۔ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے آپ کے ہاتھوں ہدایت نصیب کردے اور اس کی بنا پر آپ بہت بڑی خیر حاصل کرنے کی سعادت حاصل کر لیں۔دوسری بات یہ ہے کہ اس عورت سے اولاد پیدا ہونے کی صورت میں ان کے کسی اور دین پرپرورش پانے سے آپ کا خوف یہ بات ظاہر کرتا ہے آپ انہیں دینی تعلیم و تربیت دینے پر حریص ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا یہ معاملہ بہت اچھا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس اطمینان کو پورا کرنے کے لیے آپ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعاکیا کریں کہ وہ آپ اور آپ کے دین کی حفاظت فرمائے اسی طرح آپ کو استخارہ بھی کرنا چاہیے کہ آیا آپ کا اس عورت کے ساتھ رہنا اور اس سے اولاد پیدا کرنا بہتر ہے یا اسے چھوڑ کر کسی اور مومنہ عورت سے شادی کرنا۔
آپ یہ بات یقین کے ساتھ جان لیں کہ جو کوئی بھی اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے بدلے میں اس سے اچھی اور بہتر چیز عطا فرمادیتے ہیں جیسا کہ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے بھی ثابت ہے آپ کو چاہیے کہ اپنی بیوی کے اس شدید تعلق(کہ وہ آپ کو بہت چاہتی ہے)سے فائدہ حاصل کریں اور اس کے سامنے یہ بات واضح کردیں کہ آپ کو اپنے دین کی خاطر اسے چھوڑنا بھی پڑا تو آپ اسے چھوڑدیں گے۔ہو