کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 428
ایک آدمی اپنی بیوی سے لمبے عرصے تک غائب رہا اور اسے طلاق دے دی جس کا علم صرف اسے ہی ہے اور اگر وہ اپنی بیوی کو نہ بھی بتائے تو کیا یہ طلاق واقع ہوجائے گی؟شیخ رحمۃ اللہ علیہ کا جواب تھا:
طلاق واقع ہوجائے گی اگرچہ وہ اپنی بیوی کو اس کا نہ بھی بتائے۔اگر کوئی آدمی یہ کہہ دے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تو اس سے اس کی بیوی کو طلاق ہوجائےگی خواہ بیوی کو اس کا علم ہویا نہ ہو۔اس بنا پر فرج کریں کہ اگر عورت کوطلاق کا علم تین حیض گزرجانے کے بعد ہوتو اس کی عدت پوری ہوچکی ہوگی حالانکہ اسے اس کا علم ہی نہیں تھا۔اسی طرح اگر کوئی آدمی فوت ہوجائے اور اس کی بیوی کو خاوند کی وفات کا علم عدت گزرنے کے بعد ہوتو اس پر کوئی عدت نہیں،اس لیے کہ عدت کی مدت تو پہلے ہی گزر چکی ہے۔[1](شیخ محمد المنجد)
خواب میں طلاق کا حکم:۔
سوال۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں اور اسے تین طلاق دینے کے بعد بھی اس کے ساتھ(خواب میں)غیر مناسب باتیں کررہا ہوں،اس کاشرعی حکم کیاہے؟
جواب۔آپ کا خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا اور اس کے ساتھ غیر مناسب کلام کرنا قابل مواخذہ نہیں اور نہ ہی اس سے اسے طلاق واقع ہوگی۔کیونکہ سونے والے کا گناہ نہیں لکھاجاتا اور آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ جب آپ اپنے خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھیں تو اپنے بائیں جانب تھوکیں اور شیطان اور جو بری چیز آپ نے دیکھی ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگیں یہ عمل تین مرتبہ کریں۔پھر اپنا پہلو بدل کر سوجائیں۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی صورت میں یہی ثابت ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
پاگل کی طلاق کا حکم:۔
سوال۔اگر پاگل اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو کیا یہ طلاق صحیح ہوگی؟
جواب۔پاگل کی دی ہوئی طلاق واقع نہیں ہوتی کیونکہ وہ عقل نہ ہونے کی وجہ سے مکلف نہیں اور اس کے متعلق حدیث میں ہے کہ:
[1] ۔دیکھئے :فتاویٰ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ (2/804)