کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 403
کہ اللہ تعالیٰ یقیناً آپ کی مشکلات دور کردے گا اور آپ کاغم ختم کرکے مشکل کے بعد آسانی پیدا فرمادے گا اوراور دوسرے بچے کو بھی اسلام کی دعوت دیتے رہیں ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا سینہ بھی کھول دے اور آپ کے ہاتھ پر اسے ہدایت نصیب ہوجائے۔ہم اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے توفیق کی دعا کرتے ہیں۔(شیخ محمد المنجد)
دوسری شادی کی وجہ سے دوسری بیوی کو کوئی گناہ تو نہیں ہوتا؟
سوال۔میری اور میرے چچازاد کی آپس میں محبت پیدا ہوگئی اور اس نے میرے ساتھ شادی کا پیغام بھیجا لیکن میری والدہ نے انکار کردیا۔اس کے بعداس نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کرلی اور اس میں سے دو بچے بھی پیدا ہوئے۔اب شادی کے تین برس بعد وہ دوبارہ میرے ساتھ شرعی تعلقات بنانا چاہتاہے۔اور اپنی بیوی کوکچھ مشکلات کی بنا پر طلاق دینا چاہتا ہے۔ان مشکلات میں میرا کوئی ہاتھ نہیں میں اسے محبت کرتی ہوں لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں اس کی بیوی پر ظلم نہ کربیٹھوں اور اس وجہ سے گناہگار نہ بن جاؤں یا پھر مجھے اس کے ساتھ تعلقات کی بناء پر کوئی گناہ ہو؟
جواب۔اس سے آپ کی شادی میں کوئی ممانعت نہیں خواہ وہ اسے طلاق دے یا نہ دے اور آپ کا اس سے شادی کرنا پہلی بیوی پر ظلم شمار نہیں ہوگا،اس لیے کہ جو شخص بھی عدل وانصاف کی طاقت رکھتا ہے اس کے لیے ایک سے زیادہ شادیاں کرنا شرعی طور پر بڑی اچھی چیز ہے۔اس کے اور اس کی پہلی بیوی کے درمیان جو مشکلات ہیں آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی آپ اس پر گناہ گار ہوں گی لیکن یہ سب کچھ ایک شرط پر ہوگا:
وہ یہ کہ آ پ اس سے یہ مطالبہ نہیں کرسکتیں کہ پہلی بیوی کو طلاق دے یا پھر آپ کسی بھی طریقے سے اسے پہلی بیوی کو طلاق دینے پر ابھاریں اور تیار کریں یہ آپ کے لیے جائز نہیں،اور جب وہ اسے طلاق نہیں دیتا اور آپ سے شادی کرناچاہتا ہے۔تو اس پر آپ دونوں کے درمیان عدل کرنا واجب ہوگا اور اگر اسے یہ خدشہ ہو کہ وہ عدل وانصاف نہیں کرسکتا تو پھر اس کے لیے دوسری شادی کرناجائز نہیں۔(شیخ محمدالمنجد)
بیوی کا شوہر کی دوسری شادی کرنا ناپسند کرنے کا حکم:۔
سوال۔عورت کا ایک سے زیادہ شادیوں سے کراہت کرنے کا کیا حکم ہے حالانکہ وہ یہ کراہت غیر ت کی بنا پر کر