کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 399
خاوند کی دوسری بیوی سے شادی پر صبر سے کیا عورت کو کوئی خاص اجر ملتا ہے؟
سوال۔اگر پہلی بیوی خاوند کی دوسری شادی پر صبر کرے تو کیا اسے اجر وثواب حاصل ہوگا کیا ایسی حالت میں کوئی خاص اجرثواب ہے یاوہی جو ایک بیوی کو اپنے خاوند کی اطاعت اور اس کے حقوق ادا کرنے پر حاصل ہوتاہے؟اگر مجھے یہ علم ہوجائے کہ اس کا کوئی خاص اجروثواب ہے تو مجھے اس حالت کو قبول کرنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔
مجھے یہ کہا گیا ہے کہ جو بیوی اور اپنے خاوند کی دوسردی شادی پر صبر کرتی ہے۔اسے مومن کے جہاد پر جانے کا اجروثواب حاصل ہوتا ہے اور یہ کہ عورت کا جہاد تو حج ہے۔اور خاوند کی دوسری شادی کو قبول کرناجہاد سے بھی بڑھ کر ہے تو کیا اس کی کوئی دلیل ہے؟اور کیا آپ کے علم میں ہے کہ اس کے علاوہ بھی کوئی اجروثواب ہے؟
جواب۔ہمیں تو کسی ایسی دلیل کا علم نہیں جس میں آپ کا ذکرکردہ اجرثواب ملتا ہو،لیکن طبرانی میں ایک روایت ملتی ہے کہ جو ضعیف ہے اسے ہم ذیل میں ذکر کرتے ہیں:
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں پر غیرت اور مردوں پر جہاد فرض کیا ہے تو ان میں سے جو عورت بھی اجر وثواب کی نیت کرتے ہوئے صبر کر ےگی اسے شہید کا اجر حاصل ہوگا۔[1]
دوسری بات یہ ہے کہ بیوی کا اپنے خاوند کی اطاعت پر صبر کرنا اس کے جنت میں داخل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے،جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث میں بھی اس کا بیان ملتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
﴿الْمَرْأَةُ إِذَا صَلَّتْ خَمْسَهَا وَصَامَتْ شَهْرَهَا وَأَحْصَنَتْ فَرْجَهَا وَأَطَاعَتْ بَعْلَهَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ﴾
"جب عورت پانچوں نمازیں ادا کرے،ماہ رمضان کے روزے رکھے،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے تو وہ جنت کے جس دروازے سے داخل ہونا چاہے داخل ہوجائے۔"[2]
بیوی کا اپنے خاوند کی دوسری شادی پر صبر کرنے کا اجر اس سے بھی زیادہ ہے جو ہم کئی ایک نقاط میں بیان کریں گے:
[1] ۔[ضعیف ضعیف الجامع الصغیر(1626)]
[2] ۔[حسن ھدایۃ الرواۃ(3190) (3/300) آذاب الذفاف(ص/276) ابن حبان(4163) احمد(1/191)]