کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 385
اور ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ نے جو اولاد آپ کے مقدر میں لکھ رکھی ہے وہ آپ کے گمان سے بھی بہترہو اور ایک اچھا ذخیرہ بن سکے اورخاص کر آپ کے بڑھاپے میں اور بھی بہتر ہو۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
حمل کو روکنے کےلیے ٹیوب کے استعمال کا حکم
سوال:حمل روکنے کے لیے ٹیوب استعمال کی جاسکتی ہے؟
جواب۔ٹیوب کا استعمال دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے:
1۔ اس سے عورت کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔
2۔ خاوند اس کے استعمال کی اجازت دے۔
ہم چاہتے ہیں کہ عورتوں کو یہ بتاتے چلیں کہ عورت کے لائق نہیں کہ وہ منع حمل کے لیے کوئی بھی چیز استعمال کرے،کیونکہ یہ شرعی مقصد کے خلاف ہے۔بلکہ بہتر تو یہ ہے کہ وہ اسی طرح باقی رہ جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے کثرت نسل پر پیدا فرمایا ہے۔کیونکہ کثرت نسل میں بہت ہی عظیم مصلحتیں ہیں اور یہ انسان کو نہ رزق میں نہ تربیت میں اور نہ ہی صحت میں کوئی نقصان دیتی ہے۔لیکن اگر عورت جسمانی طور پر کمزور ہویا اسے زیادہ بیماریاں لاحق ہوں اور ہر سال حمل اس کے لیے نقصان دہ ہوتو وہ معذور ہے ایسی حالت میں وہ خاوند کی اجازت کے بغیر وہ منع حمل کے لیے کچھ استعمال کرسکتی ہے۔(شیخ ابن عثمین رحمۃ اللہ علیہ)
نس بندی کے ذریعے منع حمل کا حکم:۔
سوال۔میں عنقریب چوتھے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور یہ ولادت میری صحت کی خرابی کی وجہ سے آپریشن سے ہوگی اس سےقبل بھی میرے تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں،اب میری صحت کو خطرہ ہے اور ڈاکٹروں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اب آپ نس بندی کا آپریشن کروالیں اور آئندہ بچے پیدا نہ کریں اگر شرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہوتو نہ میرے خاوند کو اس پر کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی مجھے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
مجھے آپ کی نصیحت درکار ہے۔
جواب۔اس(نس بندی کے)آپریشن میں کوئی حرج نہیں،جب ڈاکٹر یہ فیصلہ کردیں کہ اس کامزید اولاد پیدا کرنا