کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 345
خاوند کے پاس اس کی کوئی دلیل بھی نہیں تو کیا اس تہمت کی تحقیق کے لیے بیوی کے علم کے بغیر گھر کے ٹیلی فون ٹیپ کرنا جائز ہے؟
جواب۔جب قرآئن وآثار مضبوط ہوں اور بیوی کی دینی کمی اورخفت کا علم ہوجائے تو اس حالت میں ایسا کام جائز ہے۔(واللہ تعالیٰ اعلم)(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ)
شوہر کا بیمار بیوی کو ملازمت پر جانے کے لیے مجبور کرنا:۔
سوال۔مجھے ایک مشکل درپیش ہے اور میں جاننا چاہتی ہوں کہ میں اس میں خاوند کی اطاعت کروں یا نہ کروں؟
میں ایک مسلمان عورت ہوں اور ملازمت کرتی ہوں اورتقریباً دو ہفتوں سے بیمار ہوں۔علاج کے لیے میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے دوائی اور کام سے چھٹی کے لیے مجھے ایک لیٹر لکھ دیا تاکہ میں آرام کرسکوں۔خاوند مجھ سے مطالبہ کرتا ہے کہ میں ڈیوٹی پر جاؤں حالانکہ میں ابھی تک بیمار ہوں۔وہ میرے لیے مشکل پیدا کرتا ہے اور جب بھی میں بیمار ہوجاؤں مجھے اسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میرا خاوند کہتا ہے کہ میں بیماری کا بہانہ کرکے ڈرامہ کرتی ہوں اور اس کا خیال ہے کہ میں ملازمت نہیں کرنا چاہتی حالانکہ میں اپنی ملازمت سے محبت کرتی ہوں اور ڈرامہ وغیرہ نہیں کرتی۔تو میں اپنے خاوند کو کس طرح اطمینان دلا سکتی ہوں کہ میں بیمار ہوں اور ڈرامہ نہیں کررہی کیونکہ وہ میری بات تسلیم نہیں کرتا؟
جواب۔سب سے پہلے تو ہم اس بات سے خبردار کرنا چاہتے ہوں کہ بعض اوقات عورت کی ملازمت حرام بھی ہوتی ہے مثلاً جب اس کی ملازمت میں غیر مردوں سے اختلاط اور میل جول وغیرہ ہویا ایسی چیز فروخت کی جائے جوحرام ہویا پھر بینکاری وغیرہ کے نظام میں تو ایسی ملازمت حرام ہے۔لہذااگر مذکورہ عورت کی ملازمت اسی طرح کی ہے جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا ہے تو عورت کو چاہیے کہ وہ اس جیسے کام سے رک جائے اور اس کے علاوہ کوئی اورجائز ملازمت تلاش کرے اور خاوند پر بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی بیوی پراحسن انداز میں حسب استطاعت خرچ کرے۔
دوسری بات یہ ہے کہ اگر عورت کی ملازمت کسی جائز کام میں ہے اور وہ بیماری میں مبتلا ہوجائے جس بناء پر اس کا ڈیوٹی پر جانا مشکل ہویا پھر اس کی بیماری لمبی ہوجائے اور جلد شفایابی نہ ہویا پھر مرض شدت اختیار کرجائے تو خاوند کو اس کاخیال رکھنا چاہیے اور اسے تنگ نہیں کرنا چاہیے اور خاوند کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنی بیوی سے ایسا مطالبہ کرے جس میں بیوی کو کسی قسم کا نقصان ہو۔اور خاوند پر واجب ہے کہ وہ اپنی بیوی سے حسن معاشرت کرتے