کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 342
تعالیٰ نے اصلاح بھی کردی تھی اور پھر بعد میں انہوں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو اپنے پسندیدہ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کے مابین اتفاق واتحاد پیدا فرمائے۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)
میں نیک بیوی کیسے بن سکتی ہوں؟
سوال۔میں امریکہ سے تعلق رکھتی ہوں اور نئی نئی مسلمان ہوئی ہوں،میری پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے کہ میں مرد کو اپنے اوپر حاکم نہیں بننے دیتی،اب مشکل یہ ہے کہ میرا خ خاوند امریکی نہیں اور ہم آپس میں بہت ہی زیادہ متصادم رہتے ہیں۔مجھے اس سے زیادہ روز مرہ ک اُمور اور قوانین کے بارے میں علم ہے اور اس کی انگلش بھی کوئی اچھی نہیں۔اس لیے مجھے بعض اوقات اس کے لیے کچھ تشریح بھی کرنا پڑتی ہے۔
عام مقامات پر غالباً میں ہی بات چیت کرنے کافرض ادا کرتی ہوں جو کہ اسے غضب ناک کرتاہے اور اسے اچھانہیں لگتا لیکن میں محسوس کرتی ہوں کہ یہی ایک طریقہ ہے۔جس پر چل کر ہم اکثر معاملات کو صحیح طور پر حل کرسکتے ہیں۔اب ہمارے درمیان بہت سے اختلافات ہونے لگے ہیں میں یہ نہیں جانتی کہ میں کس طرح ایک اسلام کو مطلوب بیوی بن سکتی ہوں۔کیونکہ میں بھی علوم اسلامیہ کی تعلیم کے مرحلے میں ہوں اور میری سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ میں اسے تبدیل کس طرح کروں؟اور مشکلات کو کس طرح کم کرسکتی ہوں؟
جواب۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے آپ کو اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اور اس کی ہدایت نصیب فرمائی اور بندے پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے یہی نعمت سب سے بڑی ہے۔۔ہم آپ کے علم میں لانا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے خاوند پر آپ کے کچھ حقوق مقرر کیے ہیں۔اورآپ پر بھی آپ کے خاوند کے کچھ حقوق واجب کیے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ آپ پر اللہ تعالیٰ نے جو کچھ خاوند کے حقوق واجب کیے ہیں اسے ادا کرتی رہیں اورشریعت اسلامیہ نے خاوند کے حقوق کو بہت ہی عظیم بنایا ہے اور پھر اس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے خاندان کی دیکھ بھال بھی واجب کی ہے۔
ایک مسلمان عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ معاملات کرنے میں عقل مندی اور حکمت سے کام لے۔بلاشبہ انسان کو نرم اور اچھی بات اپنا اسیر بنالیتی ہے اور اچھے معاملات بھی اسے اپنا مقید کر لیتے ہیں اور اگر یہی چیز اس کی شریک حیات اور دکھ درد کی ساتھی سے صادر ہو تو ا س کا اثر تو بہت ہی زیادہ ہوتا ہے۔اور پھر ایک عقل مند عورت اپنے معاملات اور تصرفات میں ہر اس چیز سے دوررہتی ہے۔جو اس کے خاوند کوبری لگتی