کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 323
"اے ایمان والوں!اپنے آپ اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن لوگ اور پتھرہیں اس پر سخت قسم کے فرشتے مقرر ہیں جو اللہ تعالیٰ کے کسی بھی حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جائے۔"[1] جس طرح اسے گھر میں کوئی خاص کام ہو تو وہ کوشش کرتا ہے اور جاگنے کے لیے ہر ذریعہ استعمال کرتا ہے اسی طرح نماز کے لیے بھی بیدار ہو بلکہ نماز کے لیے بیدار ہونا تو زیادہ حق رکھتا ہے کیونکہ اس کی درستگی میں ہی دنیا و آخرت کی سعادت کی ہے۔(شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ) شادی کے کچھ عرصہ بعد خاوند نے کسی اور سے تعلقات قائم کر لیے۔ سوال۔شادی کے دس برس حلال محبت اور چار بیٹوں کی پیدائش کے بعد میرے خاوند نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک شیطان عورت سے جان پہچان کی جس نے ہمارے گھر کے سکون کو تباہ کر کے رکھ دیا میرا خاوند اس کا غلام بن کر رہ گیا ہے وہ اسے جو بھی کہتی ہے وہ اسے ہر حال میں تسلیم کرتا چلا جاتا ہے۔ میری اور بچوں کی زندگی جہنم بن کر رہ گئی ہے وہ اس سے توبہ بھی نہیں کرتا اور پھر خاص کر اس نے اس عورت سے شادی بھی نہیں کی کیونکہ وہ شادی سے انکار کرتی ہے مجھے دوبارطلاق ہو چکی ہے اور اب صرف ایک طلاق باقی ہے۔اب میں خاوند کے ساتھ ہی زندگی بسر کررہی ہوں لیکن جب میں اسے دوسری عورت کے ساتھ گھر میں بھی بلا شرم و حیاء موبائل فون یا انٹرنیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ سی بھڑک اٹھتی ہے اس حالت میں بھی میں اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتے ہوئے اسی سے اپنے غم کی شکایت اور مدد کی درخواست کرتی ہوں۔ میں دو برس سے صبر کے کڑوے گھونٹ پی رہی ہوں مگر وہ اپنی محبت کے نشہ میں مست ہے کیا اس کام میں ان دونوں کی کوئی انتہاء بھی ہوگی اور کیا میں اسی قسم کے عذاب سے دوچار ہوں گی؟استغفراللہ العظیم،میں اس کے لیے دن رات بدوعا ئیں کرتی ہوں لیکن اس پر کچھ اثر ہی نہیں اور نہ ہی کچھ ہوتا ہے جیسا کہ کوئی پہاڑ ہو جو گرنے والا ہی نہیں۔میں ہر لمحہ خاوند کے ظلم میں رہتی ہوں وہ میرے سامنے اور کسی سے محبت کی پینگیں چڑھاتا رہتا ہے مجھے یہ محسوس ہو تا ہے کہ میں اس انسان کی طرح ہوں جس کا سب کچھ تباہ ہو چکا ہواوروہ ہرچیز میں اپنا بھروسہ بھی کھو بیٹھنے والی ہومجھے کیا کرنا چاہیے؟آپ میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ میں جس عذاب میں گرفتار ہوں اللہ مجھے
[1] ۔[التحریم : 6]