کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 241
والا(شادی سے قبل ہی)فوت ہوگیا تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟اور کیا مذکورہ عورت اس کی وارث بنے گی اور اس پر سوگ کرے گی؟
جواب۔اگر واقعی ایسا ہے جیسا کہ سوال میں آپ نے ذکر کیا ہے کہ ابھی تک ان دونوں کے درمیان ایجاب وقبول اور دیگر شرائط کے ساتھ عقد نکاح نہیں ہوا تھا،مذکورہ عورت اس کی نہ تو وارث بنے گی،نہ اس پر کوئی مدت ہے اور نہ ہی وہ سوگ کرے گی کیونکہ وہ فوت ہونے والے کی بیوی نہیں ہے بلکہ اس کے یے اجنبی کی حیثیت رکھتی ہے اس لیے کہ ان کے درمیان ابھی تک عقد نکاح نہیں ہوا تھا۔ابھی تو صرف منگنی اور مہر پر اس لڑکی کے اقرباء کا اتفاق ہی ظاہر ہواتھا اور صرف یہ چیز نکاح شمار نہیں کی جاتی۔اس مسئلے میں اہل علم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔اوراگر لڑکی والوں نے لڑکے سے کوئی مال(مہر کی کچھ رقم وغیرہ)لیا ہوتو ان پر لازم ہے کہ اسے اس کے ورثاء کو واپس کردیں۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ)
کیا میں اپنے سگریٹ نوش بیتے کی شادی کردوں؟
سوال۔میرا بیٹا سگریٹ نوش ہے۔اور داڑھی منڈواتا ہے۔البتہ نمازیں پابندی سے ادا کرتاہے۔اس نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو کیا میرے لیے درست ہے کہ میں اس کی شادی کروں یا نہیں؟
جواب۔شادی میں آپ کااس کی مدد کرنا جائز ہے کیونکہ یہ مذکورہ برائیاں شادی کےمعاملے میں(شرعاً)رکاوٹ نہیں،ہاں آ پ اسے نصیحت کریں کہ وہ داڑھی کو معاف کردے اور سگریٹ نوشی سے باز آجائے اور ہمیں امید ہے کہ آپ کا اس کی شادی کرانا اس کی اصلاح اور اس کی طرف سے آپ کی فرمانبرداری کاسبب ہوگا کیونکہ خیر صرف خیر ہی لاتی ہے۔اللہ ہی توفیق دینے والا ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)