کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 239
لہجے میں بات کرے اور بلاضرورت لمبی بات چیت کرے صرف یہ ہے کہ منگنی کے وقت وہ منگیتر سے صرف اتنا کچھ دیکھ سکتا ہے جو اسے نکاح میں ر غبت پیدا کرے لیکن اس میں بھی خلوت نہیں ہونی چاہیے۔
ہم آ پ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ اپنے ظاہر وباطن میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آ پ کو نیک اور صالح خاوند عطا فرمائے۔(شیخ محمدالمنجد)
منگیتر سے پوچھنا کہ کیا وہ کنواری ہے؟
سوال۔یہ مناسب تو نہیں لیکن کیا یہ غلط ہے کہ ہونے والی بیوی یعنی منگیتر سے پوچھوں کہ وہ ابھی تک کنواری ہے یانہیں؟
جواب۔اگر آپ کو شک ہو تو پھر آپ کی بیوی عفت وعصمت کی تحقیق کرسکتے ہیں لیکن اگر شک نہ ہوتو پھر اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے کینہ وبغض پیدا ہوگا اور پھر یہ راحت واطمینان کے خاتمے کا بھی سبب بنے گا۔(شیخ عبدالکریم)
منگنی کے لیے کرائے پر انگوٹھی لینا:۔
سوال۔ایک نوجوان کی شادی قریب ہے اور اس کے پاس منگنی کی انگوٹھی اور زیورخریدنے کی استطاعت نہیں،نوجوان اپنی منگیتر کے ساتھ اس بات پر متفق ہے کہ وہ سنار کو اپنے گھر لائیں اور اس سے عارضی طور پر انگوٹھی حاصل کریں تاکہ لڑکی کے گھر والے راضی ہوجائیں پھر نوجوان ایک ماہ بعدسنار کو یہ انگوٹھی واپس کرکے اسے ایک ماہ کی اجرت دے دے تو کیا یہ سود شمار ہوگا یا اس میں حرام کی آمیزش تو نہیں۔آپ کو علم ہونا چاہیے کہ لڑکا اس لڑکی سے اس صورت میں ہی شادی کرسکتا ہے جب وہ یہ انگوٹھی لائے کیونکہ لڑکی والے یہی چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔
جواب۔پہلی بات تو یہ ہےکہ مستقل فتویٰ کمیٹی سے اس طرح کا ہی ایک سوال پوچھا گیا کہ سونے اور چاندی کے زیورات اجرت پر حاصل کرنے کا کیا حکم ہے تاکہ عورت شادی پر پہن سکے اور پھر دو ہفتوں تک اجرت سمیت زیور واپس کردیاجائے؟