کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 237
رکھی ہے۔(مراد ہے بیٹی یا کوئی اور عورت جس کا یہ ولی ہو)اور ولی پر یہ بھی واجب ہے کہ پیغام نکاح دینے والے کو کسی ایسی چیز کامکلف نہ بنائے جس کی وہ طاقت ہی نہ رکھتا ہو مثلاً اس سے اتنازیادہ مہرطلب کرلے جو عام(لوگوں میں جاری)عادت سے بھی اوپر ہو۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والاہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
بے نماز منگیتر سے شادی کرنا کیسا ہے؟
سوال۔میرے علم کے مطابق میری منگنی ایک بااخلاق نوجوان سے طے پائی اس نے مجھے یہ بتایا کہ وہ نماز نہیں چھوڑتا لیکن منگنی کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ نہ صرف نماز چھوڑتا ہے۔بلکہ روزے بھی چھوڑتا ہے اور سود پر بھی رقم رکھتا ہے۔لیکن وہ مجھے یہ کہتا ہے کہ میں نے آ پ سے منگنی اس لیے کی ہے کہ آپ میری برائیاں ختم کرنے پر میری مدد کریں گی اس لیے کہ آپ دین ر عمل کرتی ہو اور لباس بھی شرعی پہنتی ہو۔میرا سوال یہ ہے کہ میں کس طرح اس کی دین کے معاملے میں مدد کرسکتی ہوں؟
اور کیا یہ علم ہوتے ہوئے کہ بے نماز کافر ہے میرا اس سے شادی کرنا کوئی گناہ تو نہیں؟میں نے اسے چھوڑنے کا بھی سوچا لیکن اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ قابل نفرت چیز طلا ق ہے(اس لیے کچھ نہ کرسکی)۔میری منگنی کو اب ایک برس ہوچکا ہے اور میں اس میں کچھ بھی تبدیلی نہیں لاسکی اور نہ ہی میں اسے چھوڑ سکتی ہوں۔میرے خیال میں میں اس کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتی۔وہ ایک اچھا انسان ہے لیکن مجھے پتہ نہیں چل رہا کہ میں کیا کروں آ پ میرا تعاون کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی جزادے۔
جواب۔بے نماز جوکبھی بھی نماز نہیں پڑھتا کافر ہے جیسا کہ آپ نے بھی ذکر کیا ہے خواہ وہ نماز کا انکاری ہویا نماز میں سستی کرتا ہو۔اس کے بارے میں علمائے کرام کا صحیح قول یہ ہے کہ وہ کافر ہے بلکہ کچھ علمائے کرام تو یہ کہتے ہیں کہ جس نے ایک فرض نماز بھی وقت کے اندر اندر(بغیر کسی عذر کے)ادا نہ کی اور وقت ختم ہوگیا تو وہ کافر ہے۔
مستقل فتویٰ کمیٹی کا اس عورت کے بارے میں جو نماز میں تاخیر کرتی ہے وقت پر نماز نہیں پڑھتی اور اپنی چھوٹی بڑی بیٹیوں کو بھی اس پر ابھارتی ہے یہ فتویٰ ہے:
جب اس عور ت کی حالت ایسی ہو جیسی سوال میں بیان کی گئی ہے تو وہ مرتد ہے اور ا پنے خاوند کی بیٹیوں کو بھی خراب کررہی ہے اسے توبہ کرنے کا کہا جائے اگر وہ توبہ کرلے اور اپنے اعمال صحیح کرلے تو الحمدللہ اور اگر وہ اپنے اس فعل پر مصر رہے تو اس کا معاملہ قاضی تک لے جایا جائے گا تاکہ وہ اس کے اور اس کے خاوند کے درمیان علیحدگی