کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 233
ساتھ گھروں میں جانا وہ یہ سب کچھ کرتی رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس نے اپنا کنوار پن نہیں گنوایا۔
اس کے کہنے کے مطابق وہ ایک نوجوان سے جنون کی حد تک محبت کرتی تھی لیکن منگنی کے بعد وہ ان سب کاموں کو چھوڑ چکی ہے۔میں اس کے ان کاموں کی وجہ سے آہستہ آہستہ اسے ناپسند کرنے لگا ہوں اور یہ خیال کرنے لگا ہوں کہ اس نے مجھ سے کذب بیانی سے کام لیاہے میں یہ نہیں جانتا کہ جس طرح وہ بیان کرتی ہےاتنے بے ہودہ قسم کے کام کرنے کے باوجود اس نے کسی کو اپنا عاشق اور دوست نہ بنایا ہو۔یہ تو ناممکن سی بات ہے اور اسی وجہ سے میں اسے ناپسند کرنے لگا ہوں بلکہ اب تو ہم جھگڑا بھی کرنے لگے ہیں،اس بارے میں تو آپ کی کیانصیت ہے؟
میری ایک اور بھی مشکل ہے وہ یہ کہ میرا ایک لڑکی سے تعارف ہوا اور میں اس کے سامنے بہت ہی کمزور ہوگیا اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور اس سے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کربیٹھا مجھے معلوم نہیں کہ یہ کیسے ہوا لیکن حقیقت میں یہ سب کچھ ہوچکا ہے۔میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کرلی ہے اس کے لیے میری منگنی کے بعد منگیتر بہت ہی مخلص ہوچکی ہے میراسوال یہ ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور میں اس مسئلے کو کس طرح حل کروں؟حقیقتاً مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
جواب۔وہ عورت جو منگنی سے قبل آپ کی بیان کردہ صفات کی مالک ہو اس سے نکاح اس وقت تک جائز نہیں جب تک کہ وہ اپنے سابقہ گناہوں سے اللہ تعالیٰ کے ہاں سچی اور پکی توبہ نہ کرلے۔یہ توبہ اس نے اپنے منگیتر کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کےلیے خالص ہوکر کی ہو۔
اگر تو وہ لڑکی توبہ کرلیتی ہے اور اپنے کیے پر نادم وپشیمان ہوجاتی ہے اور اس کے بعد آپ اسے اس پر حریص بھی دیکھتے ہیں اور وہ غیر محرم مردوں سے اجتناب کرتے ہوئے ان سے دور بھی رہنے لگی ہواور ان سے خلوت بھی نہ کرے اور یہ سب کچھ آپ کو واضح نظر آنے لگے تو پھر آ پ کااس سے نکاح کرناجائزہے۔میری تو آپ کو یہی نصیحت ہے کہ آپ اس کے علاوہ کوئی اور لڑکی تلاش کرلیں جو کہ صالحہ اور پاکدامن ہو اور آپ کی دنیا وآخرت میں سعادت کا باعث بنے۔اس طرح کی عورت سے محبت ومودت اور اطمینان وسکون نصیب ہوتا ہے جو کہ ازدواجی زندگی کی اساس ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَمِنْ آَيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً﴾
"اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تم میں سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل