کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 230
سوال میں جو آپ نے اپنی حالت بیان کی ہے اس میں تجدید نکاح کی ضرورت نہیں،لیکن آپ دونوں پر لازم ہے کہ آپ نے نکاح سے قبل منگنی کی حالت میں جو کچھ حرام افعال کا ارتکاب کیاہے اس سے توبہ کریں۔(شیخ محمد المنجد)
میرے منگیترکا ماضی بہت برا گزرا ہے کیا میں اس سے شادی کرلوں؟
سوال۔سب سے پہلے تو میں لوگوں کو قیمتی معلومات فراہم کرنے پر آپ کی قدر کرتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کار خیر کی جزائے خیر عطا فرمائے۔مجھے یہ معلوم ہے کہ ہر سوال کا جواب فی الفور نہیں مل سکتا لیکن اس کے باوجود میں نے اس موضوع کو بہت تلاش کیا ہے مگر مجھے اپنے سوال کاجواب ابھی تک نہیں ملا اس پر مستزاد یہ کہ جس طرح میرےوالدین اسلام کو سمجھتے ہیں اس طرح کی معلومات مجھے نہیں مل رہیں۔
میں کینیڈا میں پیدا ہوئی ہوں اور ان قلیل سے لڑکیوں میں شامل ہوتی ہوں جو اسلامی تعلیمات کو مزیدحاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن افسوس کہ میں ابھی تک بہت سی اسلامی معلومات سے جاہل ہوں حالانکہ ہر روز دین پر عمل کرتی ہوں۔
مختصرطور پر گزارش ہے کہ مجھے ایک مشکل درپیش ہے میں انیس برس کی ہوں اور ایک لبنانی شخص نے میرے ساتھ شادی کی ہے منگنی کے بعد انکشاف ہواکہ ماضی میں اس کے بہت سی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔میں طبعی طور پر سمجھتی ہوں کہ ہمارے دین میں ایسا کرنا بہت ہی بڑی غلطی ہے۔اب مجھے یہ فیصلہ کرناہے کہ میں اس شخص سے شادی کروں یا انکار کردوں میراذاتی طور پر تو یہ خیال ہے کہ ایسے شخص سے مرتبط نہ ہواجائے لیکن میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ میں اسے معاف کردوں اور اس سے درگزر کروں اس مسئلہ میں آپ کی کیارائے ہے؟
کیا ایسے شخص سے میرے جیسی لڑکی کا شادی کرنا صحیح ہے اگرچہ اس کا ماضی خراب ہی رہا ہو؟مجھے اسلامی معلومات کے حصول میں بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض اوقات کتابیں بھی میرے سوالات کے جواب دینے سے قاصر ہوتی ہیں میں آپ کاوقت لینے پر ایک آ پ کی شکر گزار ہوں۔(شیخ محمدالمنجد)
جواب۔سب سے پہلے تو ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ آ پ نے جو اچھے کلمات کہے ہیں ان پر وہ آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے۔ہم آپ کےمکمل سوالات کے جواب نہ دے سکنے پر معذرت خواہ ہیں۔البتہ آپ کے متعلق جو سوال ہے اس کے بارے میں ہم آ پ سے یہ کہیں گے کہ جس شخص نے آپ سے منگنی کی ہے اس کی موجودہ حالت