کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 218
منگیتر کو دیکھتے وقت اس سے بات کرنا:۔
سوال۔کیا منگیتر کو دیکھتے و قت اس سے بات کرنا جائز ہے؟
جواب۔منگنی کے خواہش مند کے لیے جائز ہے کہ وہ جس سے منگنی کا ارادہ رکھتا ہے اسے دیکھتے وقت اس سے گفتگو کرے،البتہ وہ اس کے خلوت کرکے اسے نہ دیکھے(یعنی صرف کسی محرم رشتہ دار کی موجودگی میں ہی اسے دیکھے)۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
شادی کی نیت سے متعدد عورتوں کو دیکھنا:۔
سوال۔کیا شادی کی غرض سے مسلمان کئی ایک عورتوں کو دیکھ سکتا ہے یا کہ اس پر ضروری ہے کہ وہ ایک لڑکی دیکھے اگر اسے اس سے شادی کی رغبت نہ ہوتو دوسری دیکھے؟
جواب۔لڑکے کے لیے منگیتر کو دیکھنا اس لے جائز کیا گیا ہے تاکہ اسے سکون واطمینان حاصل ہوجائے اور سنت پر عمل ہوسکے جیسا کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر صحابہ کی بیان کردہ احادیث میں ملتا ہے منگیتر کو دیکھنے کے لئے چار شرطوں کا پایا جانا ضروری ہے:
1۔ نکاح کا پختہ ارادہ
2۔ خلوت نہ ہو
3۔ فتنے کاڈر نہ ہو
4۔ مشروع مقدار سے زیادہ نہ دیکھا جائے
مشروع مقدار یہ ہے کہ جولڑکی عام طور پر اپنے بھائی اوروالدہ وغیرہ کے سامنے جو کچھ ظاہر رکھتی ہے۔لہذا اس بنا پر لڑکی کو صرف اسی وقت دیکھا جائے گا جب اس سے نکاح کرنے کا پختہ ارادہ ہو اگر دیکھنے کے بعد دل مطمئن ہوجائے تو ٹھیک ورنہ کسی اور کو دیکھ لے۔
………(شیخ محمد المنجد)………
پیغام نکاح دینے والے کی شکل وصورت لڑکی کو پسند نہ ہو تو کیا وہ انکار کرسکتی ہے؟
سوال۔کیا کسی شخصی سبب کی بناء پر(یعنی مجھے وہ پسند نہ آیا ہو)میرا کسی اچھے حال والے مسلمان سے شادی کا انکار