کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 211
پیغام نکاح دینے والے میں کو تاہیاں ہوں تو لڑکی کیا کرے اور استخارہ سے بھی کوئی اشارہ نہیں مل رہا؟:۔
سوال۔مجھے ذاتی زندگی میں درپیش مشکل کے متعلق آپ کی نصیحت درکار ہے مجھے شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔جس پر میں نے استخارہ کیا لیکن اس کے باوجود مجھے کوئی اشارہ نہیں ملا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور ہمیشہ میرے ساتھ ایسے ہی ہو تا آرہا ہے جیسا کہ اب ہوا ہے۔
میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتی ہوں لیکن باقی لوگوں کی طرح مجھ میں بھی کچھ لغزشیں ہیں اور مجھے علم شرعی کی تشنگی بھی ہے اوربذات خودمقدس علم کے حصول میں لگی ہوئی ہوں۔میں جو چیز اپنے شریک حیات میں تلاش کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ اسے(دینی اعتبار سے)مجھ سے زیادہ عمدہ نمونہ ہونا چاہیے تاکہ وہ میری ایسی شخصیت بننے میں مدد کرے جو اللہ تعالیٰ سے محبت میں زندگی بسر کرے اور وہ شخص میرے لئے ایک علمی خزانہ ہو تا کہ میں اس سے علم سیکھ سکوں اور ایک اچھا اور مناسب ساتھی ثابت ہو۔
جس شخص کی طرف سے موجودہ پیشکش ہوئی ہے اس میں بہت سی ایجابی صفات ہیں صرف چند ایک چیز یں صحیح نہیں لگتیں۔
1۔ بات چیت کرنے کی حد تک ہم میں میل جول ہے اس کے باوجود کہ وہ شخص گریجویٹ ہے وہ میری فکر اور سوچ کی بات نہیں کرتا۔
2۔ اس نے اسلامی تعلیمات کے حصول میں مجھ سے بھی کم وقت گزارا ہے اس لیے میرے خیال میں میرے پاس اس سے زیادہ علم ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ دلیل میرے پاس ہوگی۔اس کے پاس نہیں۔لیکن اس میں بھی علمی تشنگی پائی جاتی ہے اس وقت وہ دین پڑھ رہا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے ملک سے باہر دینی تعلیم حاصل کرنے جائے(میری بھی یہی خواہش ہے)
ان دونوں معاملوں کے علاوہ میرے خیال میں ہم بہت سارے معاملات میں ایک دوسرے سے متفق ہیں اور زندگی بسر کرنے میں ہماری رائے بھی ایک ہی ہے جب میں نے استخارہ کیا تو مجھے کوئی بھی اشارہ نہیں ملا صرف اتنا ہے کہ بعض اوقات میرے دل میں شدید قسم کی خواہش اٹھتی ہے کہ اس موضوع کو چھوڑ دیا جا ئے۔
مگر بعض اوقات میں سوچتی ہوں کہ جب اس میں بہت ساری اچھی صفات موجود ہیں تو مجھے اس سے شادی