کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 207
سے بطور مشورہ بغیر وضاحت کیے بات کریں(جس میں یہ وضاحت نہ ہو کہ آپ اس کی بہن سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور آپ اسے کہیں)کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں پھر دیکھیں کہ وہ آپ کو کس لڑکی کا مشورہ دیتا ہے اور اگر آپ اسے یہ بھی کہیں کہ مجھے ان لوگوں کے بارے میں بتاؤ جو مسلمان عورتوں کو جانتے ہیں تو اس طرح آپ اس کے مؤقف سے بھی آگاہ ہو جائیں گے اور اسی طرح یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اس سے آپس کی اللہ کے لیے محبت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کریں مثلاً آپ اسے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کاش میری کوئی بہن ہوتی جس کی میں آپ سے شادی کردیتا تاکہ ہمارے تعلقات مستقل طور پر قائم رہتے یا پھر یہ کہیں کہ آپ کی کوئی قریبی لڑکی ہوتو اس کے ساتھ میری شادی کی کوشش کریں تاکہ یہ محبت اور بھائی چارہ قائم رہ سکے۔پھر آپ اس کارد عمل دیکھتے ہوئے کوئی اور قدم اٹھائیں۔ اور اگر آپ کو اس کے رد عمل سے بھی خدشہ محسوس ہو تا ہے تو پھر کسی اور شخص کے ذریعے اس موضوع کو چھیڑیں تاکہ آپ کو کوئی مسئلہ ہی پیش نہ آئے اور آپ کو ذہن نشین ہونا چاہیے کہ مقصد کے حصول کے لیے سب سے بڑا اور پختہ سبب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے۔(شیخ محمد المنجد) عورت سے پوچھنا کہ کیا وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے؟:۔ سوال۔کیا مرد کے لیے جائز ہے کہ وہ جس عورت سے شادی کرنے کا خواہش مندہے اس سے اس کے متعلق پوچھے؟ جواب۔اس کے لیے عورت کے ساتھ خلوت و تنہائی کے بغیریہ پوچھنا جائز ہے جبکہ وہ اس سے شادی کی رغبت رکھتا ہو۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی) لڑکی کو کیسے بتائے کہ وہ اس سے شادی کا خواہشمند ہے۔؟:۔ سوال۔انسان جس سے شادی کرنا چاہتا ہو اس کے قریب جانا کیسے ممکن ہے؟ایک طویل عرصہ تک یہ معروف رہا کہ یہ میری بہن ہے وہ میرا بہت ہی احترام کرتی ہے لیکن میرے سامنے یہ مشکل ہے کہ میں اسے کس طرح بتاؤں کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔میرے والد اور پھوپھو بھی مجھے اس سے شادی کرنے پر راغب کرتے ہیں(جبکہ میری والدہ فوت ہو چکی ہے)مجھے کیا کرنا چاہیے؟