کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 204
خوشی ہے کہ آپ کی والدہ بھی مسلمان ہے اور وہ یہ چاہتا ہے کہ اگر ہماری شادی ہو جائے تو وہ میری والدہ پر بھی خرچ کرے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہم سعودیہ جاکر رہائش پذیر ہو جائیں۔ لیکن میں خوف زدہ ہوں کیونکہ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے ابھی داڑھی رکھی ہے اور داڑھی منڈاتا بھی رہا ہے مجھے اس معاملے نے بہت ہی پریشان کیا ہے کیونکہ مجھے سنت میں داڑھی بڑھانے کی اہمیت کا علم ہے۔لیکن شادی میں میرا سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ مجھے اس کے اعتقاد اور اسلامی تعلیمات پر عمل کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں۔میں نے اسلامی شادی کے بارے میں ایک کتاب پڑھی جس میں یہ تھا کہ یہ بہت ہی مشکل ہے کہ کوئی شخص ایسا شریک حیات حاصل کر لے جس میں پوری شروط پائی جائیں اس لیے صرف دین دیکھنا چاہیے کہ وہ دین پر کتنا عمل پیرا ہے لہٰذا میرے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اس شخص کے بارے میں معلوم کروں کہ دین پر کتنا عمل پیرا ہے۔ مجھے یہ کیسے علم ہو گا کہ مذکورہ شخص اسلام کے بارے میں کتنا سچا ہے؟مجھے اس شخص میں کون سی چیز یں دیکھنی چاہئیں؟مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔میں نے سوال ارسال کر دیاتھا اور اب اس میں کچھ اضافہ کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ مجھ سے شادی چاہنے والا شخص روزانہ رابطہ کرتا ہے اور بعض اوقات تودن میں دوباررابطہ کرتا ہے اور یہ بھی ہے کہ اس نے قطعی طور پر ابھی تک مجھے نہیں دیکھا اور نہ ہی تصویر دیکھی ہے لیکن اس کے باوجود وہ میرے ساتھ شادی کرنے پر مصر ہے۔ جواب۔اس شخص نے آپ کے ساتھ جورویہ اختیار کیا ہے وہ غلط ہے اور جو وہ آپ سے روزانہ رابطہ کرتا ہے۔آپ کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایسا کرنے سے روکیں اور اپنی والدہ کو کہیں کہ وہ مذکورہ شخص کو رابطہ کرنے سے منع کردے اور اگر وہ آپ سے واقعی شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے شرعی راستہ اختیار کرتے ہوئے آپ کے ولی کو آپ سے شادی کرنے کا پیغام دے اور منگنی کرے اور اگر آپ کا کوئی مسلمان ولی نہیں تو پھر مسلمان ملک میں حاکم وقت ولی ہو گا اور اگر حکمران بھی نہیں تو پھر ولایت مسلمانوں میں ہو گی۔یعنی مسلمانوں میں ان لوگوں کی طرف ولایت منتقل ہو جا ئے گی۔جن کی بات تسلیم کی جاتی ہے مثلاً جہاں آپ رہائش پذیر ہیں وہاں کے اسلامک سینٹر کا چیئرمین یا مسجد کا خطیب اور امام وغیرہ اور یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے بارے میں معلوم کیا جائے کہ آیا اس میں صالح اور مسلمان خاوند کی صلاحیت بھی ہے کہ نہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کو صالح اور نیک خاوند عطا فرمائے جو آپ کے لیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری میں بھی معاون ہو۔(آمین) ………(شیخ محمد المنجد)…………