کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 203
شادی سے پہلے منگیتر کے ساتھ گھومنے پھر نے کا حکم:۔
سوال۔کیاعورت کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے اپنے منگیتر کے ساتھ گھومے پھر ے جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ ہوں؟
جواب۔عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ بغیر کسی محرم رشتہ دار کے عقد نکاح سے پہلے گھومنے کے لیے نکلے کیونکہ یہ چیز انہیں فتنے میں مبتلا کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
منگنی کے لیے لڑکی سے بار باررابطہ کرنا:۔
سوال۔میں ایک چوبیس سالہ امریکی مسلمان لڑکی ہوں اور تقریباً آٹھ برس سے مسلمان ہوئی ہوں۔میں ان سابقہ برسوں میں یہ سچی کوشش اور تمنا کرتی رہی ہوں کہ ایک مسلمان بیوی اور ماں بن سکوں لیکن میرے خوابوں کی۔تعبیر نہیں مل سکی اس لیے کہ میں ایک بہت ہی چھوٹی سی مسلمان کمیونٹی میں رہائش پذیر ہوں۔پچھلے ماہ میں نے اپنی ذاتی معلومات ایک بڑی اسلامی کمیونٹی کے اسلامک سینٹر میں بھیجیں تاکہ مجھے کسی اسلامی مدرسے میں ملازمت مل جائے تو ریاست فلوریڈامیں ایک اسلامک سینٹر کے امام نے ریکارڈ پر کئی ایک پیغام چھوڑے پھر کچھ دنوں بعد اسی مسجد سے ایک شخص نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہنے لگا کہ وہ اصل میں سعودی ہے عمر تیس برس سے زائد ہے اور دس برس سے امریکہ میں رہائش پذیر ہے اور شادی کے لیے عورت کی تلاش میں ہے۔
اس نے یہ بھی کہا کہ میری ذاتی معلومات دیکھنے کے بعد اس کے دل میں میرے ساتھ شادی کی رغبت پیدا ہوئی ہے۔میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیرہوں جو کہ خود بھی مسلمان ہیں لیکن میرا کوئی قریبی مسلمان نہیں اور نہ ہی میں ریاست فلوریڈاکے کسی مسلمان کو جانتی ہوں۔وہ شخص مستقل میرے ساتھ رابطے میں رہا والدہ کی موجودگی میں میرے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہے اور اس نے میری والدہ سے بھی بات کی ہے کہ وہ شادی پر رضا مند ہو جائیں اللہ تعالیٰ کی مشیت سے مجھے بھی شادی کی بہت خواہش ہے لیکن مجھے ایک پریشانی لاحق ہے وہ یہ کہ میں اس شخص کے بارے میں نہ تو خود جانتی ہوں اور نہ ہی میرا کوئی ایسا عزیز رشتہ دار ہے جو اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکے۔مجھے بہت سارے ایسے قصے سن کر بہت دکھ ہوا کہ لوگ امریکہ میں آتے ہیں اور لڑکیوں کو کچھ سالوں تک سبز باغ دکھاتے ہیں اور پھر شادی کے بعد چھوڑ کر چلےجاتے ہیں۔
مذکورہ شخص نے اسلام اور دعوت و تبلیغ کے بارے میں بہت ہی محبت کا دعویٰ کیا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے بہت ہی