کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 201
آخر میں آپ سے یہ گزراش ہے کہ آپ ہر اس چیز سے بچیں اور دور رہیں اور دور رہیں جو آپ کو حرام کام کی طرف لے جانے والی ہو یا حرام کے قریب کرنے والی ہو۔مثلاً لڑکی سے خلوت یا اس کے ساتھ باہر کہیں سیر وتفریح کے لیے نکلنا وغیرہ میں اللہ تعالیٰ سے دعاکرتا ہوں کہ وہ آپ کے لیے کوئی ایسی لڑکی مہیا کردے جو آپ کے لیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت پر مدد گار ثابت ہو۔(شیخ محمد المنجد)
اسدف
منگنی سے پہلے لڑکے کے تعارف کے لیے اس کے ساتھ گھومنا پھرنا:۔
سوال۔میرا سوال ایسے موضوع کے متعلق ہے جس کی وجہ سے مجھے کچھ عرصہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تقریباً ایک برس سے مجھے طلاق ہو چکی ہے اور میرا کوئی بچہ بھی نہیں اب اس واقعہ کو ایک برس مکمل ہوا چکا ہے۔میرا سوال یہ ہےکہ:
جس سے میری شادی ہوئی تھی میں ا سے شادی سے پہلے بالکل نہیں جانتی تھی اس سے میں نے صرف اس لیے شادی کی تھی کہ میرے والدین کا خیال تھا کہ وہ میرے لیے مناسب رہے گا۔جو کچھ میرے ساتھ ہو چکا سوہو چکا۔میں نے سوچا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ میں جس سے شادی کروں اسے شادی کرنے سے قبل جان لوں میرا یہ کوئی مقصد نہیں کہ میں اس کے ساتھ عہدو پیمان کرتی رہوں اور اس کے ساتھ گھومتی پھروں۔بلکہ صرف یہ مقصد ہے کہ اس سے بات چیت اور تعارف ہوجائے تاکہ مجھے یہ علم ہوسکے کہ وہ میرے لیے مناسب بھی ہے کہ نہیں؟
میں جس نکتے کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں اپنے جذبات مجروح نہیں کرنا چاہتی یا پھر یہ نہیں چاہتی کہ ایک بار پھر میرا معاملہ طلاق پر جا کر ختم ہو میرا سوال ہے کہ آیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ لڑکی اپنے لیے خاوند اختیار کر کے اس سے شادی کرے؟مجھے اس موضوع کی وضاحت کی اشد ضرورت ہے آپ کے تعاون پر آپ کی قدر کرتے ہوئے آپ کی مشکور ہوں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
جواب۔اسلام نے یہ حکم دیا ہے کہ بیٹی کی شادی کے وقت والد اس سے اجازت لے خواہ وہ کنواری ہو یا شوہر دیدہ اور لڑکی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ رشتہ کے لیے آنے والے مرد کے بارے میں معلومات حاصل کرے۔معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے اس کے بارے میں پوچھا جاسکتا ہے مثلاًلڑکی اپنے قریبی رشتہ داروں کو یہ کہے کہ وہ اس مرد کے دوست احباب سے اس کے متعلق معلومات حاصل کریں کیونکہ دوسروں کی بہ نسبت اس کے دوست احباب جو اس کے قریب رہتے ہیں اس کے متعلق زیادہ معلومات رکھتے ہوں گے۔اور اس کی ایسی باتوں