کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 179
غیبتیں کرتا اور کذب بیانی سے کام لیتا رہتا ہے تو کیا اس سے قطع تعلقی ممکن ہے اس لیے کہ وہ صرف اس کا منہ بولا بھائی ہے اس کے علاوہ اس کا اس سے کوئی ر شتہ نہیں؟اور کیا اس کے مرتد ہوجانے کے بعد وہ اسے سلام کرے؟
جواب۔یہ بچہ اس خاندان سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔اس کا خاندان سے نہ تو نسبی تعلق ہے اور نہ ہی رضاعی۔اگر وہ بچہ مکلف ہے تو پھر اس کے لیے ان کے محارم کو دیکھنا جائز نہیں۔یہ اس وقت ہے جب وہ دین اسلام پر قائم ہواور جب وہ اسلام سے ہی مرتد ہوچکا ہے تو پھر اس کے لیے یہ جواز کیسے ہوسکتا ہے؟
اسی طرح اس لڑکی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ اس سے مصافحہ کرے اور نہی یہ جائز ہے کہ وہ اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرے اور اس سے پردہ نہ کرے کیونکہ وہ اس کا محرم نہیں۔نیز اس کے مرتد ہوجانے کے بعد نہ تو وہ اسے سلام کہے اور نہ ہی اس کے سلام کا جواب دے۔ہم اللہ تعالیٰ سے سلامتی وعافیت کے طلب گار ہیں۔(شیخ محمد المنجد)
عارضی محرمات سے سلام ومصافحہ کاحکم:۔
سوال۔یہ تو معروف ہے کہ کوئی اجنبی عورت کسی اجنبی مرد سے نہ تو مصافحہ کرسکتی ہےاور نہ ہی خلوت لیکن کیا مرد کا اپ سالی یا بیوی کی خالہ اور پھوپھی سے سلام ومصافحہ کرنا جائز ہے اس دعویٰ کے ساتھ کہ یہ اس کی مقررہ مدت تک محرمات میں شامل ہیں اور کیا ان سے خلوت کرنا بھی جائز ہے؟اور کیا سالی اور بیوی کی خالہ اور پھوپھی سے بھی مرد کی مقررہ محرمیت بھی ویسی ہی ہے جو مرد اور کسی دوسر ے شخص کی بیوی سے ہوتی ہے یا اس میں فرق ہے؟
جواب۔مردکے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ ا پنی سالی یا پھر اپنی بیوی کی خالہ اور پھوپھی سے مصافحہ کرے اور نہ ہی اس کے لیے ان میں سے کسی ایک کے ساتھ خلوت کرنی جائز ہے۔اس لیے کہ یہ عورتیں اس کی محرمات میں سے نہیں بلکہ یہ تو صرف ایک مدت تک حرام ہے جو باقی محرمات کے ساتھ مصافحہ اور خلوت کی طرح جواز کے لیے کافی نہیں۔
واضح رہے کہ مردکے لیے اپنی سالی یا اپنی بیوی کی خالہ اور پھوپھی سے نکاح صرف اس وقت تک جائز نہیں جب تک اس کی بیوی اس کی زوجیت میں ہے۔ا س کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:
"حرام کی گئی ہیں تم پر تمہاری مائیں،تمہاری لڑکیاں،تمہاری بہنیں،تمہاری پھوپھیاں،تمہاری خالائیں بھائی کی لڑکیاں بہن کی لڑکیاں،تمہاری وہ مائیں جنھوں نے تمھیں دودھ پلایا ہے تمہاری دودھ شریک بہنیں،تمہاری ساس،تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول