کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 178
کیا حال ہے؟یا اس طرح کی کوئی اور بات(اس سے برھ کر مصافحہ غیر محرم سے درست نہیں)کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ﴿إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ﴾ "میں عورتوں سے مصافح نہیں کرتا"[1] یہ حدیث بوڑھی اور غیر بوڑھی سب عورتوں کے لیے عام ہے اورحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ﴿مَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللّٰهِ صلى اللّٰهُ عليه وسلم يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ﴾ "اللہ کی قسم!رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو چھوا تک نہیں۔"[2](شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ) کیا میں اپنی طلاق یافتہ چچی کا محترم ہوں جبکہ وہ میرے نانا کی بیٹی ہے؟ سوال۔کیا میں اپنی چچی کی طلاق کے بعد اس کا محرم شمار ہوں گا اصل میں وہ میرے نانا کی بیٹی ہے؟اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔ جواب۔جد(عربی میں نانا اور دادا کوکہا جاتا ہے اس)کی بیٹی یا تو آپ کی خالہ ہوگی یا پھر پھوپھو اگر تو وہ آپ کے دادا کی بیٹی ہے تو آ پ کی پھوپھو لگے گی اوراگر وہ آپ کے نانا کی بیٹی ہے تو آ پ کی خالہ۔جب وہ آپ کی خالہ یا پھوپھو ہے تو آپ اسکے محرم ہیں خواہ وہ آپ کی چچی بھی ہو یا نہ ہو اور سوال سے تو یہی ظاہر ہوتاہے کہ وہ آپ کے نانا کی بیٹی(یعنی خالہ)ہے کیونکہ پھوپھو چچی نہیں ہوسکتی۔(واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد) کیا منہ بولا بھائی محرم ہے؟ سوال۔میری سہیلی کا ایک منہ بولا بھائی ہے جس نے اس کی والدہ کا دودھ بھی نہیں پیا میر ی سہیلی کی والدہ نے اسے تین برس تک کی عمر میں لاوارث بچوں کے آفس کے ذریعے منہ بولا بیٹا بنایا ان کی آ پس میں کوئی رشتہ داری بھی نہیں۔وہ عورت بھی مسلمان ہے اور لڑکابھی لیکن اب وہ مرتد ہوچکا ہے وہ لڑکا ا س کے بارے میں لوگوں سے
[1] ۔[صحیح :صحیح الجامع الصغیر(2512) المسلمۃ الصحیحہ (529) وغیرہ] [2] ۔[صحیح ۔صحیح ابو داود ،ابوداود (2941)کتاب الخراج والامارۃ والفئی باب ما جاءفی البیعہ)]