کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 117
لیے ترک کرتاہے اللہ تعالیٰ اسے اس کا نعم البدل عطا فرماتا ہے۔"(واللہ اعلم)(شیخ محمدالمنجد)
سوتیلی والدہ کی پہلے خاوند سے جو بیٹی ہے اس سے شادی کرنا:۔
سوال۔کیا میرے لیے اپنےوالد کی بیوی کی بیٹی(جو کہ اس کے پہلے خاوند سے ہے)سے شادی کرنا جائز ہے۔جسے میرے والد نے اپنی گود میں پالا ہے مجھے اس میں کوئی حرج محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ میرے والد کی بیوی کی بیٹی ہے اگر ہم شادی کرلیں اور بچے پیدا ہوں تو کیا حکم ہوگا،کیا ایسا کوئی واقعہ سلف صالحین کے دور میں ملتاہے؟
جواب۔آپ کی سوتیلی والدہ کی پہلے خاوند سے جو بیٹی ہے اسے آ پ کے والد کی ربیبہ کہا جائے گا اس لڑکی کی والدہ سے جب آپ کے والد نے شادی کرلی اور ہم بستری بھی کرلی تو یہ لڑکی صرف آپ کے والد پر حرام ہوگی خواہ اس نے اس لڑکی کی پرورش کی ہو یا نہ کی ہو۔
سلف اور خلف میں سے جمہور علمائے کرام اور ائمہ اربعہ کایہی مسلک ہے اور اللہ تعالیٰ نے جب حرام کردہ عورتوں کا ذکر کیا تو فرمایا:
﴿وَلاَ تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ إِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَمَقْتًا وَسَاءَ سَبِيلاً(22)حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الأَخِ وَبَنَاتُ الأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللاَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللاَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَآئِكُمُ اللاَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلاَبِكُمْ وَأَن تَجْمَعُواْ بَيْنَ الأُخْتَيْنِ إَلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوراً رَّحِيماً(23)وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ كِتَابَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَن تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُم مُّحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ﴾
"ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جوگزرچکاہے یہ بے حیائی کا کام اوربغض کا سبب ہے اور بڑی بُری راہ ہے۔حرام کی گئی ہیں تم پر تمہاری مائیں،تمہاری لڑکیاں،تمہاری بہنیں،تمہاری پھوپھیاں،تمہاری خالائیں،بھائی کی لڑکیاں،بہن کی لڑکیاں،تمہاری وہ مائیں جنھوں نے تمھیں دودھ پلایا ہے،تمہاری دودھ شریک بہنیں تمہاری ساس،تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جوتمہاری گود میں ہیں تمہاری ان عورتوں