کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 113
پھر آپ یہ بھی مت بھولیں کہ آپ کا اسلام قبول کرنا آپ کی اولاد کے لیے افضل و بہتر ہے مباداکہ وہ ذہنی اختلاف اور نفسیاتی عذاب کا شکار ہوتے ہوئے یہ نہ کہتے رہیں کہ ہمارا والد مسلمان اور والد ہ نصرانی ہے۔ہم کس کی اقتداء کریں؟
اور ہو سکتا ہے کہ مزید غور و فکر اور سوچ و بچار سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک اچھا نتیجہ ثابت ہو۔آپ قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے کی کوشش کریں جو کہ اسلام کا معجزہ شمار ہو تا ہے اس کے ساتھ ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بھی مطالعہ کریں۔تو آپ کو علم ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کا اچھا انجام کیا اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر معجزات کا ظہور فر مایا مثلاً:
انگلیوں سے پانی نکلنا مشرکوں کے مطالبے پر چاند کو دو حصوں میں تقسیم کرنا اور اس کے علاوہ کئی معجزات بھی کتب سیر میں مو جود ہیں۔اسی طرح غیب اور مستقبل کی وہ پیش گوئیاں جن کا علم وحی کے علاوہ کسی اور طریقے سے نہیں ہو سکتا مثلاًرومیوں کی فارسیوں پر فتح وغیرہ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت صادقہ پر دلالت کرتی ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے ہدایت کا سوال کرتے ہیں۔(شیخ محمد المنجد)
شیخ ابن جبرین سے مسلمان عورت کے عیسائی مرد سے نکاح کے متعلق دریافت کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا:
مسلمان عورت پر حرام ہے کہ وہ عیسائی یا اس کے علاوہ کسی بھی(مذہب کے)کافر سے شادی کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ"اور تم(اپنی عورتوں کو)مشرک مردوں کے نکاح میں مت دو حتی کہ وہ مسلمان ہو جائیں[1]۔(شیخ ابن جبرین)
مسلمان عورت کافر سے شادی کیوں نہیں کرسکتی؟
سوال۔مسلمان مردوں کے لیے توغیر مسلم عورتوں سے شادی کرنا جائز ہے لیکن مسلمان عورتوں کے لیے غیر مسلم مردوں سے شادی کرنے کی اجازت کیوں نہیں؟
[1] ۔البقرۃ22۔