کتاب: فتاوی نکاح و طلاق - صفحہ 109
عورتوں کا نکاح کرنا حلال نہیں۔[1](شیخ محمد المنجد)
مسلمان کا اہل کتاب کے علاوہ کسی اور دین کی عورت سے نکاح:۔
سوال۔کیا کوئی مسلمان شخص اہل کتاب کے علاوہ کسی اور دین کی حامل عورت سے نکاح کر سکتا ہے؟
جواب۔مسلمان کے لیے صرف مسلمان یا اہل کتاب کی عورت سے نکاح جائز ہے اس کے علاوہ باقی تمام ادیان کی عورتوں سے نکاح حلال نہیں۔(سعودی فتوی کمیٹی)
کیا نصرانی عورت کسی مسلمان سے شادی کر سکتی ہے؟
سوال۔میں ایک نصرانی عورت ہوں کچھ مدت قبل ایک مسلمان سے شادی کی ہے ہمارے عقائد میں اختلاف کی وجہ سے ہماراعقد نکاح آپ کی مسجد کے قریبی دارالعدل میں ہوا توکیا اسلام میں یہ شادی حقیقی طور پر صحیح ہے؟
میں نے یہ مسئلہ بہت تلاش کیا لیکن مجھے اس وقت بہت زیادہ گھبراہٹ ہوئی جب میں نے یہ پڑھا کہ اسلام اسے صحیح تصور نہیں کرتا۔میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ وضاحت کریں(کیونکہ)میں اس شخص سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں؟
جواب۔اگر تو نکاح میں مندرجہ ذیل تین اشیاء پائی گئی ہیں تو نکاح صحیح ہے۔
1۔ آپ کے ولی(یعنی والد یا اس کے نائب و قائم مقام)کی طرف سے شادی کی اجازت یہ کہ میں نے آپ سے اپنی بیٹی کی شادی کی۔
2۔ خاوند کی طرف سے قبول کرنا یعنی وہ کہے کہ میں نے اسے قبول کیا۔
3۔ نکاح دو مسلمان گواہوں کی موجود گی میں ہوا ہو۔
اس طرح نکاح صحیح ہو گا اور اگر شروط نکاح میں سے کوئی ایک شرط بھی ناقص ہوئی تو نکاح صحیح نہیں اور آپ کو
[1] ۔دیکھئے تفسیر طبری (2/379)