کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 98
کا اسلوب گزشتہ صدی میں علماء کے ہاں مستعمل اسلوب سے مختلف نہیں۔ عربی الفاظ اور تراکیب کا اس پر گہرا اثر ہے املا میں بھی پرانا انداز نظر آتا ہے۔[1] اخیر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید علمی و دینی خدمات کی توفیق بخشے۔ آمین محمد عزیر
[1] مثلاً: 1۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالجبار کھڈیلوی رحمہ اللہ(م 1962ء) 2۔ ملک عبدالعزیز ملتانی (م 1969ء) تلمیذ خاص شیخ الاسلام ثناء اللہ امرتسری 3۔ مولانا عبداللہ ثانی جڑانوالہ فیصل آباد(م 1983ء) تلمیذ فاتح قادیان مولانا ثناءاللہ امرتسری 4۔ حافظ محمد عبداللہ بڈھیمالوی مرحوم مفتی جامعہ سلفیہ فیصل آباد(1987ء) 5۔ سید محبّ اللہ شاہ صاحب پی اف جھڈ(21 جنوری1995ء) 6۔ سید بدیع الدین پر اف جھڈ سندھ (م 8 جنوری 1996ء) 7۔ مفسر قرآن مفتی محمد عبدہ رحمہ اللہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد (م 30 جون 1999ء) 8۔ شیخ الحدیث مولانا قدرت اللہ فوق جامعہ سلفیہ 9۔ مولانا محمد علی جانباز سیولکوٹ 10۔ مولانا زبیر احمد زئی، حضرو (سرحد) 11۔ مولانا محمد عبداللہ امجد صاحب ستیانہ فیصل آباد موجودہ حالات میں مسئلہ جامعہ سلفیہ کمیٹی کا فتاویٰ جات اگر مرتب کر دئیے جائیں تو بہت بڑا کارنامہ ہو گا۔ (محمد اشرف جاوید ولد محمد صدیق (آل عبدالرحمٰن)، لائبریرین جامعہ سلفیہ فیصل آباد)