کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 67
4۔ فتاویٰ ابراہیم شاہیۃ (نسخہ عربی) : تالیف: القاضی نظام الدین احمد بن محمد الگیلانی (م 874ھ) یہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا عبادات سے متعلق، اور دوسرا معاملات سے متعلق۔ اس کے قلمی نسخے بوہار لائبریری، پٹنہ، آصفیہ، رامپور انڈیا آفس اور پنجاب یونیورسٹی میں محفوظ ہیں۔ 5۔ حسب المفتی: تالیف: القاضی عبدالمعالی البخاری (دسویں صدی ہجری) اس کے قلمی نسخے پٹنہ، رامپور، انڈیا آفس اور دارالکتب (قاہرہ) میں موجود ہیں۔ 6۔ فتاویٰ اکبر شاہی: تالیف: عتیق اللہ بن اسماعیل بن قاسم (در عہدِ اکبر 963-1014ھ) اس کا مخطوطہ آصفیہ لائبریری میں موجود ہے۔ 7۔ الفتاویٰ النقشبندیۃ: تالیف: معین الدین خواجہ النقشبندی (م 1085ھ) مخطوطہ در پٹنہ و رام پور۔ 8۔ جنگِ مسائل: تالیف: الملا محمد غفران بن تائب (م 1260ھ) اس کے دو مخطوطے رام پور میں ہیں۔ 9۔ الفتاویٰ الشرفیۃ: تالیف: المفتی شرف الدین (م 1268ھ) اس کا مخطوطہ رام پور میں ہے۔ 10۔ فتاویٰ الشرفیۃ: تالیف: أبی البرکات تراب علی اللکنوی (م 1281ھ) اس کا قلمی نسخہ ایشیاٹک سوسائٹی (کلکتہ) کی لائبریری میں موجود ہے۔