کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 54
کی ہے [1] یہ کتاب بغداد سے 1975ء میں شائع ہوئی ہے۔ دٍیگر مطبوعہ کتابوں میں ”الفتاويٰ الطرسوسية“، ”أتفع الرسائل إلي الوسائل إلي تحرير المسائل“ نجم الدين الطرسوسي (م 758ه) ”الفتاويٰ البزازية“ لابن البزازي (م 827ه) ”الفتاويٰ الزينيه“ لابن نجيم (م970ه) ”الفتاويٰ الحامدية“ لحامد آفندي القونوي (م 985ه) ”الفتاويٰ الخيرية لنفع البرية“ لخير الدين الرملي (م 1081ه) اور ”الفتاويٰ الاتقروية“ لمحمد بن الحسين الأتقروي (م 1098ه) معروف ہیں ان میں سے ہر ایک پر تبصرہ کے لئے مقدمہ کے یہ صفحات کافی ہیں۔ غیر مطبوع: فتاویٰ کی بعض کتابیں اب تک غیر مطبوعہ صورت میں قدیم کتب خانوں میں محفوظ ہیں۔ ان میں خاص طور پر ”الفتاويٰ الكبري“ و ”الفتاويٰ الصغري“ لحسام الدين الصدر الشهيد (م 536ه) ”التجنيس والمزيد“ للمرغيناني (م 592ه) ”فتاويٰ التمرتاشي“ (م 610ه) ”الفتاويٰ الولوالجية“ للولوالجي (م 710ه) اور ”فتاويٰ القاسم بن قطلوبغا“ (م 879ه) قابل ذکر ہیں۔ فتاویٰ پر بعض منظوم کتابیں بھی لکھی گئیں، جیسے ”فتاويٰ جلال الدين التركماني البتاني“ (م 793ه) اور ”فتاويٰ علي آفندي الطرابلسي“ (م 1032ه) احناف کی تالیف کردہ کتب فتاویٰ کا یہ نہایت ہی مختصر جائزہ ہے۔ شافعی علماء کی بھی اس فن پر بہت سی تالیفات ہیں۔ جن میں تاریخی ترتیب سے حسب ذیل کتابیں مطبوعہ صورت میں دستیاب ہیں ”فتاويٰ ابن الصلاح“ (م 643ه) ”الفتاويٰ المصرية“ للعز بن عبدالسلام (م 660ه) ”المنثورات و عيون المسائل المهمات“، یا ”فتاويٰ النووي“ (م 676ه) ”فتاويٰ تقي الدين السبكي“ (م 756ه) ”الحاوي للفتاويٰ“ للسيوطي (م 911ه) ”الفتاويٰ الحديثية“
[1] النتف 2/880-902