کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 387
کی تغیر سے جس سے سننِ صریحہ اور نصوص صحیحہ نبویہ کے فتویٰ میں تغیر کرنے کی مخالفت لازم آئے منقول نہیں ہے، بلکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی تھیں کہ: اگر اس زمانہ کی عورتوں کا حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے تو ان کے مسجدوں میں نکلنے کا حکم ہرگز نہ دیتے۔ او كما قال ۔ یعنی اس زمانہ میں عورتوں کا مسجدوں میں آنے سے بڑا فساد ہے اور دل نہیں چاہتا کہ یہ آئیں اور فتنہ و فساد پیدا ہو، مگر کیا کیا جائے کہ شارع علیہ السلام کا حکم یہی ہے اور اس مسئلہ کی اور بھی بہت سی مثالیں ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
[1] ۔ حجۃ اللہ مترجم کراچی/245 پر یہ بحث ہے۔