کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 375
مجموعے کا نام ہے تھوڑی سی توجہ سے ان کو ظاہر سے پھیرنا ممکن ہے۔ انتہی اس سے معلوم ہوا کہ حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی اصحاب ابوحنیفہ سے مرجئہ ہونے کی مراد شق ثانی ہے اور اس پر کچھ غبار نہیں۔ اگرچہ دلائل میں غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اہل حدیث کا مذہب راجح ہے یعنی ایمان ([1])، اقرار و تصدیق اور عمل کے مجموعے کا نام ہے، یہی قول قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ کا مالابد میں ہے سو کوئی اشکال باقی نہ رہا۔ واللہ اعلم
[1] ۔ 1067ھ ۔1656ء فوت ہوئے گویا یہ دونوں معاصر ہیں جبکہ شیخ عبدالحق محدث نے غنیۃ کا ترجمہ بھی کیا اور شیخ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کا انکار بھی کیا ہم کہتے ہیں جب ان کی تصنیف ہی نہ تھی تو کیا ضرورت تھی ترجمہ کرنے کی اور ملاں عبدالحکیم نے کسی جگہ بھی انکار نہیں کیا۔ شیخ عبدالحق کا یہ کہنا کہ یہ تصنیف حضرت جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نہیں حقائق اس کا ساتھ دیتے نظر نہیں آتے احناف کا شروع سے یہ وطیرہ رہا ہے بلکہ اب تو ایک قاعدہ کی شکل اختیار کر چکا ہے ہر وہ بات جو ہمارے مذہب کے خلاف ہو یا تو ہم اس کی تاویل کریں گے یا منسوخ سمجھیں گے۔ پاک و ہند کے احناف نے تو سرے سے بعض کتب کا انکار ہی کر دیا مثلا مولوی احمد رضا صاحب جو بریلوی مشرب کے بہت بڑے عالم تصور کئے جاتے ہیں وہ انگریز کے حامی ہونے کے ساتھ ساتھ اہل حدیث (وہابی) سے سخت حسد رکھتے تھے انہوں نے ہر وہ بات کی کہ جس سے اہل حدیث ختم ہو کے رہ جائیں مگر اللہ تعالیٰ جس کو قائم دائم رکھنا چاہے کون ختم کر سکتا ہے مولوی احمد رضا کی ایک کتاب جس کا نام کلمۃ حق ہے اس میں انگریز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اب یہ حضرات اس کتاب کا انکار کرتے ہیں کہ ان کی کتاب ہی نہیں بلکہ فہرست بھی خارج کر دی گئی ہے ہم یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ اس کتاب کا حوالہ بریلوی مرحوم اور مولانا اشرف علی تھانوی مرحوم کے خیالات و عقائد کے لحاظ سے بعد المشرقین تھا مگر جہد حریت کے خلاف تحریک خلافت کے دور میں دونوں بزرگ متفق ہو گئے تھے کلمۃ حق میں مولانا نے اسی پر تبصرہ فرمایا ہے (باغی ہندوستان ص 224) آج کل بھی بریلوی حضرات غنیۃ کا انکار کرتے نظر آئیں گے، مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آئی حضرت شیخ عبدالقادر حنبلی مسلک رکھتے تھے بلکہ بعض نے تو لکھا ہے وہ اس مسلک سے بھی کنارہ کش ہو گئے تھے ان کا مقام مجتہد ہو گیا تھا بریلوی حضرات کیوں اس کو خواہ مخواہ اپنے کھاتے میں ڈالتے ہیں اگر وہ لکھتے ہیں کہ حنفیہ فرقہ مرجیہ ہے تو چیخ و پکار کرتے نظر آتے ہیں۔ اصل وجہ یہ ہے یہ سب کچھ پیٹ کا دھندہ ہے اللہ بچائے رکھے آج کل تو حنفی حضرات نے بڑے شوروغل سے اس بات کا انکار کیا ہے کہ یہ (عبدالقادر جیلانی) صاحب کی کتاب نہیں ہے ہم عرض کرتے ہیں جناب من جب پیر صاحب کا تعلق حنبلی مشرب سے ہے آپ کیوں ان کی وکالت کرتے ہیں۔ (جاوید)