کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 373
([1])دوسرا: یہ اعتقاد رکھنا کہ عمل ایمان کا جز نہیں لیکن ثواب اور عقاب اس پر مرتب ہے
[1] ۔ وہ کتب کے متعلق بہت زیادہ معلومات رکھتے تھے وہ شیخ جیلانی کے حالات میں لکھتے ہیں کہ آپ کا مذہب کیا تھا انہوں نے کامل کے حوالہ سے حنبلی لکھا ہے۔ (کامل 11/121) اور ساتھ اور بھی حوالے نقل کئے ہیں انہوں نے تحریر کیا کہ شیخ صاحب خود غنیۃ میں کئی جگہ فرمایا "عند امامنا احمد" تو ثابت ہوا کہ غنیۃ ان کی ہی کتاب ہے اور ان کی تصانیف میں غنیۃ الطالبین، فتوح الغیب الفتح الربانی وغیرہ کو شمار کیا ہے۔ (صفحہ 19، 27، غنیۃ الطالبین مترجم کراچی مکتبہ سعودیہ) اسی طرح مترجم غنیۃ الطالبین نفیس اکیڈمی کراچی کی طرف سے طبع شدہ میں شفیق بریلوی جو بریلوی حضرات کے اہم شمار کئے جاتے ہیں، اس نے حضرت جیلانی رحمۃ اللہ علیہ مرحوم کے شروع میں حالات لکھے ہیں اور ان کی تصانیف کا بھی ذکر کیا ہے (شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ) کی تصانیف میں غنیۃ الطالبین اور فتوح الغیب بہت مشہور ہے اسی طرح نفیس اکیڈمی کے مالک محمد سلیم نے بھی ان کے حالات پر کچھ لکھا ہے۔ (غنیۃ الطالبین 1/ 4) ان کی تصانیف بہت ہیں مگر ان کی تعداد آٹھ تک ملتی ہے۔ (1) غنیۃ الطالبین۔ (2) فتوح الغیب۔ (3) جلاء الخاطر۔ (4) مواہب الربانیہ وغیرہ) (غنیۃ الطالبین 1/6) دائرہ معارف میں حضرت پیر جیلانی کی تفسیر کا بھی ذکر کیا ہے نام "عمدہ تفسیر" کا قلمی نسخہ جو حضرت کی طرف منسوب ہے مگر بستانی کے قول کے مطابق درست نہیں ہے۔ (دائرہ 12/932) شفیق بریلوی جو بریلوی مکتبہ فکر کے آدمی ہیں۔ وہ خود تحریر کرتے ہیں کہ (شیخ عبدالقادر جیلانی) کے ملفوظات تصانیف و تالیفات کی تعداد بہت ہے ان میں الفتح الربانی، فتوح الغیب اور غنیۃ الطالبین بہت مشہور ہیں اسی صفحہ میں لکھتے ہیں کہ حضرت (شیخ عبدالقادر جیلانی) نے غنیۃ الطالبین میں پیدائش سے موت اور ازل سے ابد تک پیش آنے والے تمام ضروری مسائل و امور کے بارے میں مکمل ہدایات مرتب فرما دی ہیں۔ (غنیۃ الطالبین مترجم کراچی نفیس اکیڈمی: 2/1) مولانا عبدالماجد دریا آبادی:۔ جو پاک و ہند کے بہت بڑے مصنف و مفسر اور صاحب قلم گزرے ہیں انہوں نے حضرت شیخ کا تعارف لکھا ہے وہ تحریر کرتے ہیں کہ انہوں نے متعدد تصانیف چھوڑیں جن میں سے غنیۃ الطالبین۔ (2) فتوح الغیب 3/1 الفتح الربانی 3/ جلاء الخاطر 5/ یواقیت والحکم وغیرہ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ سب نام پروفیسر مارگویتھ نے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام۔ آرٹیکل عبدالقادر کے تحت درج کئے ہیں۔ (غنیۃ الطالبین مترجم: 1/7) بریلوی مولوی جس کی زبان اور قلم کفر میں بہت تیز تھی جس نے محمد علی جناح، حالی و نظامی، علامہ اقبال وغیرہ کو کافر قرار دیا وہ اپنی تصنیف میں لکھتا ہے کہ شیخ صاحب نے غنیۃ الطالبین شریف تصنیف فرمائی اور مسلمان کہلوانے والوں میں جس قدر گمراہ، بدمذہب، مرتد فرقے اس وقت تک پیدا ہو چکے تھے ان سب کے عقائد