کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 354
صورت سے مراد صفت ہو سکتی ہے۔ نواں: یہ کہ صورت سے مراد شان اور حال ہو یعنی مسجود ملائکہ، حیوانات کا مالک اور ان پر قابو پانے والا بنایا۔ اور اس معنی پر کلام تمثیل و استعارہ پر مبنی ہے۔ تو متن حدیث کے لحاظ سے موزوں ترین وجہ اول ہے، اور اس کا مؤید لفظ ستون ذراعا ہے۔ اور دوسری وجہ بھی اس کے قریب قریب ہے اور باقی سب وجوہ تکلف سے خالی نہیں اور حدیث کا ظاہر اس سے انکار کرتا ہے۔ واللہ اعلم
[1] ۔مسند احمد 2/244 ابوداؤد 6314 مسلم 4/2016، ادب المفرد 74، مصابیح 2/558